بھارت کی لیجنڈری اداکارہ 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئیں
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
بھارت کی سینئر اداکارہ بسنتی چیٹرجی 88 برس کی عمر میں کولکتا میں طویل علالت کے بعد چل بسیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق سو سے زائد فلموں میں لازوال کردار نبھانے والی بسنتی چیٹرجی مغربی بنگال فلم انڈسٹری کی منجھی ہوئی اداکارہ تھیں۔
بنگال فلم انڈسٹری میں 50 سال سے اداکاری کے جوہر دکھانے والی بسنتی چیٹرجی کو چند برس قبل کینسر کا مرض تشخیص ہوا تھا جس کا انھوں نے بہادری سے مقابلہ کیا۔
آخری اسسٹیج پر ڈاکٹرز نے انھیں گھر پر آرام کرنے کا مشورہ دیا تھا جہاں آج وہ خالق حقیقی سے جا ملیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے فلم بینوں کو افسردہ کر دیا۔
بسنتی چیٹرجی نے نہ صرف بلاک بسٹرز فلمیں دیں بلکہ ٹی وی اسکرین پر بھی دھاک بٹھائے رکھی۔
ان کی آخری ٹی وی سیریل ‘گیتا ایل ایل بی’ تھی، جس کی شوٹنگ کے دوران وہ شدید بیمار ہو گئی تھیں۔
بسنتی چیٹرجی نے 50 سال قبل تھیٹر اور اسٹیج ڈراموں سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ اور ان کی شخصیت سادگی، پیشہ ورانہ لگن اور فنی مہارت کی عمدہ مثال تھی۔
بھارتی فلمی برادری، بنگالی فنکار، مداح اور سینئر صحافیوں نے بسنتی چیٹرجی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہیں بنگالی فلم انڈسٹری کا روشن چہرہ قرار دیا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بسنتی چیٹرجی
پڑھیں:
سابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
نوابزادہ مظہر علی خان—فائل فوٹوسابق ایم این اے نوابزادہ مظہر علی خان 94 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔
اہلِ خانہ کے مطابق نوابزادہ مظہر علی خان لاہور کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے۔
مرحوم کی نمازِ جنازہ کل 3 بجے آبائی گاؤں اجنالہ میں ادا کی جائے گی۔
گجرات سے تعلق رکھنے والے نوابزادہ مظہر علی خان ایک نمایاں سیاسی شخصیت تھے۔
وہ 2013ء میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے۔
نوابزادہ مظہر علی خان ایک مرتبہ رکنِ پنجاب اسمبلی اور ایک بار رکنِ قومی اسمبلی (ایم این اے) بھی رہ چکے تھے۔