کراچی کے نوجوانوں کیلیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں، پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 13th, August 2025 GMT
کراچی:
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کراچی کے نوجوانوں کے لیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے گئے ہیں، پیپلز پارٹی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کردیا۔
اپنے بیان میں حافظ نعیم نے کہا ہے کہ کے فور منصوبے پر 3 ارب روپے ملے جب کہ 40 ارب روپے کی ضرورت ہے، ورلڈ بینک سے ساڑھے 4 سو ارب روپے قرضہ لے کر کے فور کے آگمینٹیشن کا کام کیا جا رہا ہے، سندھ سالڈ ویسٹ میں کرپشن کا دہندہ چل رہا ہے، ٹاؤن انتظامیہ کو کچرا اٹھانے کے اختیارات نہیں، اس شہر کے لوگوں میں غصہ ہے، ان طاقتور لوگوں کو روکنا ہوگا جس کے لیے جماعت اسلامی اپنی ذمہ داری پوری کرے گی، جماعت اسلامی کے منتخب چیئرمینز اختیارات سے زیادہ کام کر رہے ہیں۔
انہوں ںے کہا کہ ان مافیاز پر کون ہاتھ ڈالے گا؟ میئر اسٹیبلشمنٹ کی مدد سے بیٹھا ہے، موجودہ عدلیہ کا نظام ایک گلا سڑا نظام ہے، اس عدلیہ کے نظام کو تبدیل ہونا چاہیے، اگر عمران خان کو کرپشن پر بند کیا ہے تو زرداری، نواز شریف اور شہباز شریف کو تو عمران خان سے بھی زیادہ پیچھے والی کھولی میں قید ہونا چاہیے۔
حافظ نعیم نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں میرٹ کا قتل عام ہو رہا ہے، نئے تعلیمی نظام کی ضرورت ہے، معیشیت سرکلر ڈیبٹ سے پتا لگتی ہے، گروسری اسٹورز پر پتا لگتی ہے، بجلی اور گیس کے بل سے پتا لگتی ہے، شہر کی ڈیڑھ کروڑ آبادی پی پی پی، ایم کیو ایم اور نون لیگ ہضم کر گئی، پی پی پی لسانیات اور تعصب کو فروغ دے رہی ہے، پی پی پی اور ایم کیو ایم مہاجر سندھ اور مہاجر پختون فسادات کروانے کی کوشش کررہے ہیں ایم کیو ایم والے دھتکارے ہوئے لوگ ہیں، شہر کے لوگ ایم کیو ایم کو مسترد کرچکے ہیں۔
سربراہ جماعت اسلامی حافظ نعیم نے مزید کہا کہ شہر کے نوجوانوں کے لئے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند کر دئیے ہیں، پی پی پی کی نسل پرست ذہنیت نے معاشرے کو آلودہ کر دیا ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی حافظ نعیم نے ایم کیو ایم پی پی پی
پڑھیں:
7 ڈمپرز جلنے کا واقعہ: کراچی پولیس نے متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا
راشد منہاس روڈ پر ٹمپر کے نیچے کچل کر بہن بھائی کے جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے 7 ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے کے واقعے کی تحقیقات کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔
ڈسٹرکٹ سینٹرل پولیس نے پیر کی الصبح فیڈرل بی ایریا بلاک 16 ، 14 سمیت دیگر بلاکوں میں ہوٹلز اور پارکوں میں چھاپے مار کر متعدد نوجوانوں کو حراست میں لے کر گبول ٹاؤن، یوسف پلازہ، نیوکراچی انڈسٹریل ایریا اور یوسف پلازہ تھانے منتقل کر دیا۔
حراست میں لیے جانے والوں کے والدین، رشتے دار اور دوست احباب تھانے پہنچ گئے تاہم ان کو تھانوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی اور تھانوں کے گیٹ بند کر دیے گئے۔
واضح رہے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر سے بہن بھائی کے کچل کر جاں بحق ہونے کے بعد مشتعل شہریوں نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی تھی۔
ڈمپر ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے ملاقات کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی اور دیگر پولیس افسران نے ڈمپرز کو آگ لگانے والوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا ہے خصوصاً جائے حادثے کے قریبی رہائشی عمارت صغیر سینٹر کے مکینوں کی مبینہ گرفتاری کا فیصلہ کیا گیا ہے، پولیس نے حراست میں لیے جانے والے کسی شخص کی تصدیق نہیں کی۔
دو روز قبل فیڈرل بی ایریا میں لکی ون شاپنگ مال کے قریب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹر سائیکل پر سوار افراد کو کچل دیا تھا، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے دونوں بہن بھائی اسپتال منتقل کیے گئے مگر وہ جانبر نہ ہوسکے تھے، جبکہ ڈمپر کی ٹکر سے والد زخمی ہوا۔