اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ بھارت اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان بالخصوص بلوچستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے، ہم نے جس طرح متحد ہو کر حالیہ جنگ میں بھارت کو شکست دی، مستقبل میں بھی ہمیں اسی اتحاد کی ضرورت ہے۔ منگل کو قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہیں، ہمارے دل اور جذبات ہمارے کشمیریوں بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں، بھارت نے ظالم ہے اور اپنے ظلم کو جاری رکھنے کیلئے بھارت نے پاکستان میں کئی محاذ کھولے تاکہ مسئلہ کشمیر پس پشت چلا جائے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت اور بھارتی ایجنسیاں ملوث ہیں، بھارت نے کراچی میں بھی محاذ کھول رکھا تھا، بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ نے کراچی میں فنڈنگ کی تھی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم نے کشمیر کی جنگ کراچی میں لڑی ہے، پاکستان میں اب دہشت گردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، کراچی میں امن ہے، حالیہ جنگ میں فتح پر فیلڈ مارشل عاصم منیر، پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے سربراہوں، افواج پاکستان، حکومت، تمام سیاسی جماعتوں اور پوری قوم جس نے مثالی اتحاد کا مظاہرہ کیا اس پر مبارکباد دیتا ہوں، اللہ تعالیٰ اس اتحاد کو قائم و دائم رکھے، یہ ہمارے سیکھنے کا بہترین موقع ہے، بھارت پاکستان میں پراکسیز کی حمایت کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت میں کوئی بھی واقعہ ہو تو الزام براہ راست پاکستان پر لگا دیا جاتا ہے، ہمیں بھارتی دہشت گردی کو بے نقاب کرنا ہو گا، ہمیں اپنے نوجوانوں کو آگاہ کرنا ہو گا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے، بھارت کے خلاف پوری قوم پاک فوج کے ساتھ مل کر سیسہ پلائی دیوار بن گئی، بھارت کو شکست فاش ہوئی اور اب اسے اندرونی اور عالمی سطح پر مسلسل ناکامی کا سامنا ہے، ہمیں اپنے اندرونی اختلافات کو چھوڑ کر آگے بڑھنا چاہئے۔.

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے انہوں نے کہا کہ میں بھارت کراچی میں کہ بھارت

پڑھیں:

مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا

مظفر آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر میں تیز  بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ہونے والی تیز بارشوں کے بعد سلال ڈیم کے تمام گیٹ کھولے دیے اور پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا۔ 

بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور  وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔محکمہ ایریگیشن پنجاب کے مطابق سلال ڈیم کےگیٹ کھلنے سے دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند ہونےلگی ہے ریلا آئندہ 48 گھنٹوں میں دریاِئے چناب وزیرآباد پہنچنے کا امکان ہے۔

پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے

مزید :

متعلقہ مضامین

  • سونم وانگچک نے 26 روز تک جاری رہنے والی اپنی بھوک ہڑتال ختم کر دی
  • نتیجہ خیز آپریشن شعبان!
  • ایک ’’غدارِ وطن‘‘ کی سوانح عمری
  • کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
  • کراچی: کیماڑی میں 6 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث مرکزی ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • بلوچستان میں پیش آنیوالے پے درپے دہشتگردی کے واقعات افسوسناک ہیں، علامہ مقصود ڈومکی
  • مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشیں، بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا
  • کراچی، 7 سالہ بچی کے اغوا اور قتل میں ملوث ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک
  • فیلڈ مارشل کا بلوچستان میں دہشت گردی کو پوری طاقت سے کچلنے کے عزم کا اظہار
  • کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار