سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
اشاعت کی تاریخ: 14th, May 2025 GMT
سلامتی کونسل اجلاس: پاکستان کا غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز
نیویارک(آئی پی ایس) پاکستان نے غزہ میں مستقل اورغیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کر دیا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غزہ سے فلسطینیوں کی بے دخلی منظور نہیں، غزہ کے محاصرے کو فوری ختم کیا جائے، غزہ میں بھوک کو بطور ہتھیاراستعمال کیا گیا۔
عاصم افتخار نے کہاکہ غزہ میں طبی عملے اور ہسپتال پر حملے کئے گئے، 71ہزار بچوں 17ہزار ماؤں کو علاج معالجہ کی ضرورت ہے، فلسطینیوں کو امن کے ساتھ رہنے کا حق ہے، غزہ کی تعمیر نو کے پروگرام کی بھر پور حمایت کی جائے۔
یواین ریلیف چیف نے سلامتی کونسل کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ کہ غزہ کی ناکہ بندی فوری ختم کی جائے، غزہ میں قحط تشویشناک رخ اختیار کرگیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور برازیل مرکزی مفادات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کی حمایت کریں گے، چینی صدر پاکستان اور بھارت کی لڑائی ہوتی تو لاکھوں افراد ہلاک ہوجاتے، شاید انہیں ایک ڈنر پر اکھٹا بھی کردیں،ڈونلڈ ٹرمپ رانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ حکومت ریاستی سطح پر مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے باضابطہ کوشش کرے، سپریم کورٹ بار ٹرمپ کا دورہ ،امریکا اور سعودی عرب کے درمیان 142ارب ڈالر کے دفاعی معاہدوں پر دستخط بھارت کا پاکستانی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دیکر ملک چھوڑنے کا حکم بھارت کا جنگی جنون جنوبی ایشیا کے امن کیلئے خطرناک ہے،اعزازی سفیر برائے سیاحت اٹلی ظہیر الدین ظفرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: سلامتی کونسل کا مطالبہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل دنیا میں امن و استحکام برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار
اسلام آباد پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیر اہتمام مارگلہ ڈائیلاگ 2025 کا انعقاد کیا گیا، جس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے شرکت کی۔
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مارگلہ ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسانیت آج کئی طرح کے چیلنجز کا سامنا کر رہی ہے اور ان مسائل سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارگلہ ڈائیلاگ 2025 سے خطاب کرنا میرے لیے باعث فخر ہے۔
یہ بھی پڑھیے: پیپلز پارٹی کی خواہش تھی کہ صدر کو استثنیٰ ملنا چاہیے پھر وہ استثنیٰ دیا گیا ، اسحاق ڈار
وزیر خارجہ نے کہا کہ سلامتی کونسل دنیا میں امن و امان اور استحکام برقرار رکھنے میں ناکام ہو رہی ہے۔ انہوں نے فلسطین اور جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر تشویش کا اظہار بھی کیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی ادارے کمزور ہوتے جا رہے ہیں، جس کے پیش نظر موسمیاتی تبدیلیوں کے لیے آج سے مربوط پالیسیاں بنانا ضروری ہیں۔
اسحاق ڈار نے زور دیا کہ مستقبل میں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے آج سے اقدامات کرنا وقت کی ضرورت ہے، کیونکہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں اپنا اثر ڈال رہی ہیں۔
اس موقع پر ڈپلومیٹس اور سیاسی شخصیات کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسحاق ڈار مارگلہ ڈائیلاگ موسمیاتی تبدیلی