غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین کی صریحاً خلاف ورزی ہے، پاکستان
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار(فائل فوٹو)۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کا کہنا ہے کہ غزہ پر قبضے کا اسرائیلی منصوبہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔
انھوں نے کہا کہ پاکستان ایسے کسی بھی منصوبے کو سختی سے رد کرتا ہے۔
مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے پہلے میڈیا سے گفتگو میں عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان شروع سے ہی بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آ رہا ہے۔
پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ غزہ پر اتوار کو ہونے والے اجلاس میں بھی پاکستان کا مؤقف واضح کر چکے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
اقوام متحدہ: پاکستان کی ہتھیاروں اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-01-11
نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) اقوام متحدہ نے پاکستان کی پیش کردہ ہتھیاروں کے کنٹرول اور جوہری سلامتی سے متعلق 4 قراردادیں منظور کر لیں۔ اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مشن کے ایک بیان میں بتایا گیا کہ عالمی ادارے کی جنرل اسمبلی کی تخفیف اسلحہ اور بین الاقوامی سلامتی کی پہلی کمیٹی نے پاکستان کی پیش کردہ 4 قراردادیں منظور کر لیں جن میں علاقائی تخفیف اسلحہ، اعتماد سازی اور جوہری سلامتی کی یقین دہانیوں کے اقدامات شامل ہیں۔ مستقل مشن نے کہا کہ کمیٹی نے علاقائی تخفیف اسلحہ اور علاقائی اور ذیلی علاقائی تناظر میں اعتماد سازی کے اقدامات کے عنوان سے اپنی دو قراردادیں متفقہ طور پر منظور کیں۔دوسری دو قراردادیںجوہری ہتھیاروں کے استعمال یا استعمال کے خطرے کے خلاف غیر جوہری ہتھیار رکھنے والی ریاستوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے مؤثر بین الاقوامی انتظامات کا نتیجہ اورعلاقائی اور ذیلی علاقائی سطحوں پر روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول کو رکن ممالک کی بھاری اکثریت سے منظور کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے کئی دہائیوں سے اقوام متحدہ میں جوہری تخفیف اسلحہ، علاقائی تخفیف اسلحہ، روایتی ہتھیاروں کے کنٹرول اور اعتماد سازی کے اقدامات کے ترجیحی امور کو آگے بڑھانے کے لیے اقدامات کی قیادت کی ہے۔