غزہ پر قبضے کا منصوبہ 2 ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے، عاصم افتخار
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کو باقی مقبوضہ فلسطینی علاقے سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کا مطلب 2 ریاستی تصور کی بنیاد پر براہِ راست حملہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ 2 ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے۔ اقوام متحدہ میں سلامتی کونسل کے مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر اجلاس سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاصم افتخار کا کہنا تھا کہ اسرائیل غزہ میں بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیاں کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اسرائیلی اقدامات کی سختی سے مخالفت کرتا آرہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ غزہ پر قبضے کا منصوبہ 2 ریاستی حل پر حملے کے مترادف ہے، فلسطینیوں کے مستقبل کا فیصلہ فلسطینیوں نے ہی کرنا ہے، کوئی فلسطینیوں کے مستقبل اور گورننس سے متعلق فیصلے نہیں کرسکتا۔ اقوام متحدہ میں پاکستانی مستقل مندوب کا مزید کہنا تھا کہ غزہ کو باقی مقبوضہ فلسطینی علاقے سے الگ کرنے کی کسی بھی کوشش کا مطلب 2 ریاستی تصور کی بنیاد پر براہِ راست حملہ ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ میں کہنا تھا کہ
پڑھیں:
سلامتی کونسل کے اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کا منصوبہ مسترد کردیا
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں چین نے غزہ پر اسرائیلی قبضے کی کسی بھی کوشش کی سخت مخالفت کی ہے۔
چینی مندوب نے کہا کہ غزہ فلسطینی علاقے کا اٹوٹ حصہ ہے اور اس کی جغرافیائی حیثیت بدلنے کا کوئی بھی اقدام ناقابلِ قبول ہے۔ انہوں نے فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی پر زور دیا۔
پاکستانی مندوب عاصم افتخار نے بھی اسرائیلی منصوبے کو اشتعال انگیزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی اور کہا کہ غزہ میں جاری مظالم اور نسل کشی کو روکنے کے لیے عالمی برادری کو متحد ہونا چاہیے۔
امریکی مندوب نے اجلاس کو غزہ میں امن کے لیے امریکی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار دیا۔