نیشنل اسٹیڈیم میں جشن آزادی پروگرام کیلئے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں: سعید غنی
اشاعت کی تاریخ: 12th, August 2025 GMT
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی—فائل فوٹو
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ کل جشن آزادی کا اہم پروگرام نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں ہو گا، جس کے لیے پارکنگ کا انتظام ایکسپو سینٹر اور چائنا گراؤنڈ میں کیا گیا ہے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہریوں کو پارکنگ سے اسٹیڈیم پہنچانے کے لیے شٹل سروس ہوگی، خواتین اور مرد حضرات کے لیے الگ الگ شٹل ہیں۔
سعید غنی نے بتایا کہ اسٹیڈیم کے گیٹ 12، 13 اور 14 مردوں کے داخلے کے لیے ہیں، 7 انکلوژر مرد حضرات کے لیے مختص ہیں، خواتین، فیملیز یا اسپیشل بچے گیٹ 3، 4 اور 6 سے داخل ہوں گے۔
وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ جشنِ آزادی اور معرکہ حق کی تقریبات جوش و خروش سے منارہے ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ خواتین کے لیے اقبال قاسم انکلوژر مختص ہے، نسیم الغنی انکلوژر اسپیشل بچوں اور ان کی فیملیز کے لیے ہو گا، فیملیز کے لیے نذر محمد سمیت 5 انکلوژر ہیں، اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے اصل شناختی کارڈ ساتھ لائیں۔
سعید غنی کا کہنا ہے کہ کھانے کی اشیاء، ماچس، لائٹر، اسلحہ اسٹیڈیم لانے پر پابندی ہے، پاکستانی جھنڈے کے سوا کوئی پرچم لانے کی اجازت نہیں، 2 لاکھ سے زائد افراد کی رجسٹریشن ہو چکی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ جن افراد نے کل رجسٹریشن کرا لی تھی ان کو پاسز بھجوا رہے ہیں، گنجائش سے زیادہ افراد آئے تو گیٹ بند کرنے پڑیں گے، کل شہری جلدی آ جائیں، اسٹیڈیم بھر جائے گا تو گیٹ بند کر دیں گے۔
وزیرِ بلدیات سندھ سعید غنی کا یہ بھی کہنا ہے کہ کوشش کریں گے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی اسکرینیں لگائیں، تقریب میں سول سوسائٹی، فلن تھراپسٹ بلا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلدیات سندھ سعید غنی کہنا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
معرکہ حق: حصولِ آزادی سے تحفظِ آزادی تک کا سفر
اسلام آباد:یوم آزادی کے موقع پر پاکستان کی تمام مسلح افواج نے ملک کی حفاظت کے لیے ہر قربانی دینے کا عزم کا اظہار کیا ہے۔
پاک فوج کے مطابق ہماری سانس، خون، جذبہ اور جنون سب تیری حفاظت کے نام ہے، یہ وردی صرف لباس نہیں، یہ ہمارے عشق کی پہچان ہے جبکہ پاک فضائیہ کا کہنا ہے کہ ہماری ہر پرواز اور ہر اڑان پاکستان کے وقار و سربلندی کے لیے ہے۔ پاک بحریہ کے مطابق ہم ہر لہر کے سامنے حفاظتی دیوار بن کر کھڑے ہیں۔
پاک رینجرز کا کہنا ہے کہ پہاڑ ہو یا میدان، طوفان ہو یا کٹھن راہ، وطن کی حفاظت ہمارا ایمان ہے، وطن کے امن کے لیے ہم ہر لمحہ تیار ہیں۔
مسلح افواج پاکستان کا کہنا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم اس معرکے کا حصہ ہیں جس میں حق کی جیت ہوئی۔
یوم آزادی کے موقع پر مسلح افواج نے پاک سرزمین کی حفاظت کرنے کا تجدیدِ عہد کیا۔