نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کیلئے ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء)چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز’ ’ لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز‘‘ دیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے مطابق یہ اعزاز ایڈمرل نوید اشرف کی پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون کو فروغ دینے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
پاکستان کی مسلح افواج معمول کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتی ہیں تاکہ جنگی تیاریوں میں اضافہ ہو اور لاجسٹکس، تربیت اور موجودہ عسکری حکمت عملی میں موجود مسائل کی نشاندہی کی جا سکے۔پاک بحریہ کے بیان کے مطابق، ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ارجومنت تاتلی اوغلو نے ایڈمرل نوید اشرف کو یہ اعزاز ’ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں پیش کیا۔(جاری ہے)
’اعزاز دینے کی تقریب ترک بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔پاکستان کے نیول چیف نے ترکی کے وزیر دفاع یاسر گولر، چیف آف جنرل اسٹاف میتن گوراک، اور ترک بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل قادر یلدرز سے ملاقاتیں کیں۔دونوں جانب سے پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، جن میں خاص طور پر علاقائی بحری سلامتی، دفاعی تعاون، مشترکہ مشقیں، باہمی دورے، تربیتی اور تبادلہ پروگرامز شامل تھے۔ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا، جہاں انہیں پاکستان نیوی کے ملجم منصوبے پر بریفنگ دی گئی۔یاد رہے کہ پاکستان نیوی نے 2018 میں ترکی کے ساتھ چار ملجم کلاس کارویٹس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ معاہدے کے تحت، دو بحری جہاز استنبول نیول شپ یارڈ میں جبکہ باقی دو کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں تعمیر کیے جائیں گے۔نیول چیف نے بعد ازاں گولجک نیول بیس پر آبدوزوں کی تیاری کے عمل کا مشاہدہ کیا۔ اس کے بعد انہوں نے ترک بحریہ کے جہازوں، جن میں ’ ٹی سی جی اوروچ رئیس، ایس/ایم پیری رئیس اور این ڈی یو’ شامل ہیں، کا دورہ کیا۔پاک بحریہ کے بیان کے مطابق، نیول چیف نے ترکی کے بانی مصطفی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔10 جولائی کو، ترک وزیر دفاع یاسر گولر کی قیادت میں ایک وفد نے پاکستان ایئر فورس کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات کی تھی جہاں دونوں فریقین نے مختلف شعبہ جات میں باہمی تعاون کو تیز کرنے اور منظم کرنے کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپس کے قیام پر اتفاق کیا تھا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ایڈمرل نوید اشرف نیول چیف بحریہ کے کے مطابق ترکی کے
پڑھیں:
آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے: اسد عمر
سابق وفاقی وزیر اسد عمر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان معاہدہ بڑی چیز ہے۔ آج پاکستان کی عسکری طاقت کو تو دنیا مان رہی ہے۔
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان پر خطرات تو ہمیشہ سے رہے مگر اب مزید بڑھ گئے ہیں، بھارت اور اسرائیل مل کر خطے کے اندر دھمکیاں دے رہے ہیں۔
اسد عمر کا کہنا ہے کہ آج ہمارے ملک کے اندر سیاسی استحکام کی بہت ضرورت ہے، موجودہ حکمران مینڈیٹ نہ رکھتے ہوئے بھی حکومت میں بیٹھے ہیں۔
نیویارک سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان نیٹو جیسا...
انہوں نے کہا کہ کیا سیلاب کے دوران آپ کو حکمرانوں کا کوئی کردار نظر آ رہا ہے، کسان تباہ ہو چکا، سیلاب کسانوں کا سب کچھ بہا کر لے گیا ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سب سے بڑی سیاسی پارٹی کے ساتھ بات کیے بغیر استحکام نہیں آسکتا، بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بیٹھے بغیر سیاسی بحران کا حل نہیں نکل سکتا۔