سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کی خدمات کا اعتراف، ترکیہ نے اعلیٰ عسکری اعزاز سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ میں مسلح افواج کا اعلیٰ عسکری اعزاز لیجن آف میرٹ آف دی ترک آرمڈ فورسزعطا کیا گیا، انہیں یہ اعزاز ترکیہ اور پاکستان کے درمیان عسکری تعلقات کے فروغ اور بحری شعبے میں مثالی خدمات کے اعتراف کے طور پر دیا گیا۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف نے ترک نیول فورسز کے ہیڈکوارٹرز آمد پر گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا، بعد میں انہوں نے ترک نیول فورسز کے کمانڈر سے ملاقات میں دو طرفہ بحری تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
ترکیہ کے سرکاری دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے ترک وزیر دفاع، چیف آف جنرل اسٹاف، اور کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ سے بھی علیحدہ علیحدہ ملاقاتوں میں علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی، دفاعی شراکت داری، مشترکہ بحری مشقوں اور تربیتی صلاحیتوں کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی۔
دورے کے دوران ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ کر کے پاک بحریہ کے جاری ملجم پروجیکٹ کا جائزہ لیا، جبکہ گولچک نیول بیس میں ترک آبدوزوں کی تعمیراتی صلاحیتوں کا مشاہدہ بھی کیا۔ انہوں نے ترکش نیوی کی متعدد تنصیبات کے علاوہ ترک بحری جہاز کا بھی دورہ کیا اور مصطفٰی کمال اتاترک کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔
ترجمان کے مطابق، ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان بحری تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایڈمرل نوید اشرف بحری تعاون ترک آرمڈ فورسز ترک وزیر دفاع ترکیہ سربراہ پاک بحریہ کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ گولچک نیول بیس لیجن آف میرٹ ملجم پروجیکٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف بحری تعاون ترک آرمڈ فورسز ترک وزیر دفاع ترکیہ سربراہ پاک بحریہ کمانڈر ترکش نیوی فلیٹ لیجن ا ف میرٹ ملجم پروجیکٹ ایڈمرل نوید اشرف پاک بحریہ
پڑھیں:
مدینہ منورہ ایک بار پھر صحت مند شہر قرار، عالمی ادارہ صحت کا اعتراف
مدینہ منورہ کو ایک بار پھر عالمی ادارہ صحت (WHO) کی جانب سے صحت مند شہر کا درجہ حاصل ہوگیا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی کے مطابق مدینہ منورہ نے ڈبلیو ایچ او کے 80 سے زائد معیار کامیابی سے مکمل کیے، جس پر شہر کو صحت مند شہر کی سند جاری کی گئی۔
مدینہ کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان نے سعودی وزیر صحت سے یہ تصدیقی سند وصول کی۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ کو دوبارہ صحت مند شہر کا درجہ ملنا اس بات کا ثبوت ہے کہ سعودی قیادت عوامی معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے کتنی پُرعزم ہے۔
مدینہ کو پہلی بار یہ اعزاز 2019 میں ملا تھا۔ اس بار طائف، تبوک، الدرعیہ سمیت 14 دیگر سعودی شہروں کو بھی صحت مند شہروں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
شہزادہ سلمان بن سلطان کے مطابق مدینہ کی تیز رفتار ترقی اسے علاقائی و عالمی سطح پر ایک کامیاب ترقیاتی ماڈل میں تبدیل کر رہی ہے۔