نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کیلئے ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز
اشاعت کی تاریخ: 5th, August 2025 GMT
چیف آف دی نیول اسٹاف (سی این ایس) ایڈمرل نوید اشرف کو ترکیہ کی مسلح افواج کا سب سے بڑا عسکری اعزاز ’ لیجن آف میرٹ آف دی ترکش آرمڈ فورسز’ دیا گیا ہے۔پاک بحریہ کے مطابق یہ اعزاز ایڈمرل نوید اشرف کی پاکستان اور ترکی کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون کو فروغ دینے میں خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔پاکستان کی مسلح افواج معمول کے مطابق دیگر ممالک کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقیں کرتی ہیں تاکہ جنگی تیاریوں میں اضافہ ہو اور لاجسٹکس، تربیت اور موجودہ عسکری حکمت عملی میں موجود مسائل کی نشاندہی کی جا سکے۔پاک بحریہ کے بیان کے مطابق، ترک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ارجومنت تاتلی اوغلو نے ایڈمرل نوید اشرف کو یہ اعزاز ’ دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور بحری تعاون کو مضبوط بنانے کی ان کی کوششوں کے اعتراف میں پیش کیا۔اعزاز دینے کی تقریب ترک بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوئی، جہاں ایڈمرل نوید اشرف کو گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔پاکستان کے نیول چیف نے ترکی کے وزیر دفاع یاسر گولر، چیف آف جنرل اسٹاف میتن گوراک، اور ترک بحری بیڑے کے کمانڈر ایڈمرل قادر یلدرز سے ملاقاتیں کیں۔دونوں جانب سے پاکستان اور ترکی کی بحری افواج کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت ہوئی، جن میں خاص طور پر علاقائی بحری سلامتی، دفاعی تعاون، مشترکہ مشقیں، باہمی دورے، تربیتی اور تبادلہ پروگرامز شامل تھے۔ایڈمرل نوید اشرف نے استنبول نیول شپ یارڈ کا دورہ بھی کیا.
یاد رہے کہ پاکستان نیوی نے 2018 میں ترکی کے ساتھ چار ملجم کلاس کارویٹس کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ایڈمرل نوید اشرف بحریہ کے
پڑھیں:
ہر قسم کی سیاست سے بالاتر ہوکر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کرنا ہے: پرویز اشرف
لاہور+ چنیوٹ (نامہ نگار، نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے صدر راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے بڑا وقت پڑا ہے۔ اس وقت سب ملکر متاثرین کی مدد کریں، سیلاب زدگان اور کاشتکاروں کو پاؤں پر کھڑا کرنا پہلی ترجیح ہونی چاہیے۔ ہر قسم کی سیاست سے بالا تر ہو کر سیلاب زدگان کی بحالی کا کام کرنا اور زرعی پالیسی کو نئے سرے سے مرتب کرنا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جنرل سیکرٹری حسن مرتضی، سینئر نائب صدر رانا فاروق سعید، سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ، ڈویژنل صدر سید عنایت علی شاہ، رائے شاہ جہاں بھٹی کے ساتھ چنیوٹ کے موضع بابو رائے، ہرسا بلہ، کالونی جنڈ والا، اڈہ پٹھانکوٹ، موضع ساہمل اور موضع بلڑھکا میں متاثرہ خاندانوں میں 500 راشن بیگز اور خیمے تقسیم کرنے سے قبل میڈیا سے گفتگو اور موضع ساہمل میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر احسن رضوی، ارشد جٹ، نعیم دستگیر، افتخار شہزادہ، عظمی اوشو ناصر، فرزند راجہ، فیاض بھٹی، حسن اشرف بھٹی، رائو بابر جمیل، سید علی رضا زیدی، کلیم علی امیر، اظہر خان کے علاوہ متاثرین سیلاب کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔