پی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے.رانا ثنااللہ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں، کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے.
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ آج جس طرح مضبوط ہیں ہماری جدوجہد اپنی جگہ پی ٹی آئی کی بھی محنت ہے، اللہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاست کو اسی طرح ترقی دے، عرصے سے تحریک کی باتیں کی جارہی تھیں کہاگیا5اگست کو عروج ہو گا ہم بھی حیران تھے کہ کیسی تحریک ہے جس کا عروج 5 اگست کو ہو گا اب پتہ چلاپی ٹی آئی نے 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت مانگی ہے. ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو معلوم ہے کہ 5 اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت نہیں ملے گی پی ٹی آئی کو جلسہ کرنا ہے تو جائے پشاور میں جاکر کرے ہم تو پی ٹی آئی کوکہتے ہیں آئیں بیٹھیں تمام مسائل پر گفتگو کر کے حل کریں. سینیٹ الیکشن پر مشیر نے کہا کہ کے پی میں سینیٹ کی ایک نشست کا ہمیں بھی اندیشہ تھا ادھر ادھر ہو سکتی ہے، کے پی کی سینیٹ کی ایک نشست بچانے سے ہمیں یا پی ٹی آئی کو فرق نہیں پڑتا، ہو سکتا ہے مرادسعید بطور سینیٹر حلف لینے بھی نہ آئیں.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے اگست کو مینارپاکستان پر جلسے کی اجازت پی ٹی آئی کو نے کہا
پڑھیں:
کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں نمایاں اضافہ ریکارڈ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی: کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری کے رجحان میں اگست کے دوران سالانہ بنیادوں پر 31.6 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اگست 2025 میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 169 ارب روپے کی خریداریاں اور ادائیگیاں کیں جو گزشتہ سال اگست کے مقابلے میں 31.6 فیصد زیادہ ہیں۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ سال اگست میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 128 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کی تھیں۔ جولائی کے مقابلے میں اگست میں کریڈٹ کارڈز کے ذریعے خریداری اور ادائیگیوں میں ماہانہ بنیادوں پر 3.6 فیصد کا اضافہ ہوا ۔
رپورٹ کے مطابق جولائی میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعے 163 ارب روپے کی خریداری اور ادائیگیاں کیں جو اگست میں بڑھ کر 169 ارب ہو گئیں۔