بتایاجائے کس نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، کس کس نے برآمد کی؟.پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, July 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔23 جولائی ۔2025 )پارلیمنٹ کی پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) نے شوگر ملز مالکان کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ بتایاجائے کس نے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی،کس کس نے برآمد کی، یہ بھی بتایا جائے کہ کس کس ملک کو چینی برآمد کی گئی تھی. پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا اجلاس جنید اکبر کی زیر صدارت منعقد ہوا، کمیٹی کو ملک چینی کی قیمتوں پر بریفنگ دی گئی رکن کمیٹی معین پیرزادہ نے کہاکہ شوگر مافیا صوبائی حکومتوں کے بس میں نہیں ہے، کیا مراد علی شاہ یا مریم نواز کے پاس اس مافیا کے خلاف کارروائی کرنے کا اختیار ہے؟ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں تمام مال بیچنے والے موجود ہیں لیکن صارفین کی کوئی نمائندگی نہیں ہے.
(جاری ہے)
ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ایف آئی آر کے اندر 32 ملزمان کے نام تھے، اس میں کچھ بینکرز کا کردار بھی تھا، صدر نیشنل بینک نے بتایا کہ 2 ارب روپے ہمیں وصول ہوچکے ہیں، جنہوں نے جرم کیا وہ چھوٹ گئے جبکہ نیشنل بینک کے لوگ ایف آئی اے کے پاس ہیں۔ایف آئی اے حکام نے عدالت کو بتایا کہ حیسکول کے 12 میں سے 7 بندوں کا کوئی کردار نہیں تھا،2 افراد کو عدالت نے چھوٹ دی جبکہ 5 افراد کا کیس ابھی ختم نہیں ہوا، پی اے سی نے معاملہ عدالت میں ہونے کی وجہ موخر کردیا.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے چینی برآمد کرنے کی اجازت پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی پی اے سی ٹن چینی چینی کی
پڑھیں:
گرائونڈ طیاروں کی بحالی،قائمہ کمیٹی دفاع نے پی آئی اے حکام کو طلب کرلیا
اسلام آباد(اسٹاف رپورٹر)قائمہ کمیٹی دفاع نے آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کردی۔کراچی میں قائمہ کمیٹی دفاع کا ایئرپورٹ اتھارٹی ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا، جس میں برطانیہ کے لیے پروازوں کی بحالی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس کے شرکاء نے تجویز کی کہ کراچی سے بھی برطانیہ کے لیے پروازیں شروع کی جائیں۔
کمیٹی نے سکھر ایئر پورٹ پر پروازوں کی تعداد بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا اور ڈیرہ غازی خان اور دیگر ایئر پورٹس پر آپریشن بحال کرنے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق کمیٹی اجلاس میں ملک مختلف ایئر پورٹس پر اسکینرز لگانے کے لیے فنڈز کی تجویز دی گئی۔کمیٹی نے گراونڈ طیاروں کی بحالی کے لیے حکام سے پوچھا اور آئندہ اجلاس میں قومی ایئر لائن کے حکام کو طلب کرنے کی ہدایت کی۔