ڈیوڈ وارنر پریس کانفرنس میں شریک کیوں نہیں ہوئے؟ وجہ سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے لیے کپتانوں کی کانفرنس میں 6 میں سے 5 فرنچائز کپتانوں نے شرکت کی جبکہ کراچی کنگز کے ڈیوڈ وارنر نمایاں طور پر غیر حاضر رہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل 2025 کے لیے ڈیوڈ وارنر کراچی کنگز کے کپتان مقرر
کانفرنس میں ملتان سلطانز کے محمد رضوان، لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی، پشاور زلمی کے بابر اعظم، اسلام آباد یونائیٹڈ کے شاداب خان اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل نے اپنی اپنی ٹیموں کی نمائندگی کی۔
وارنر کی غیر موجودگی میں کراچی کنگز کی نمائندگی ان کے نئے نائب کپتان حسن علی نے کی۔
جہاں تک یہ سوال ہے کہ وارنر کیوں نہیں آئے، آسٹریلوی اسٹار نے رضاکارانہ طور پر میڈیا ایونٹ کو چھوڑ کر انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ میں شرکت کرنے کا انتخاب کیا۔
مزید پڑھیے: پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے انتہائی منفرد اور دلکش نئی کٹ متعارف کرادی
پچھلے دن کے تربیتی سیشن کو منسوخ کرنے کے بعد وارنر نے سیزن کے افتتاحی میچ سے پہلے اپنے اسکواڈ کا قریب سے جائزہ لینے کے لیے دستیاب ونڈو کو استعمال کرنے کو ترجیح دی۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 جمعہ 11 اپریل کو راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹورنامنٹ کے افتتاحی میچ میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ کا لاہور قلندرز سے مقابلہ ہوگا۔
مزید پڑھیں: ڈیوڈ وارنر بھی پی ایس ایل 10 میں طوفان برپا کرنے کے لیے تیار، رجسٹریشن کرا لی
دریں اثنا کراچی کنگز اپنی مہم کا آغاز اگلے دن یعنی 12 اپریل کو نیشنل بینک اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز کے خلاف ہوم میچ سے کرے گی۔
پی ایس ایل 10 کے لیے کراچی کنگز کا اسکواڈڈیوڈ وارنر (کپتان)، عباس آفریدی، ایڈم ملنے، جیمز ونس، حسن علی، خوشدل شاہ، شان مسعود، محمد عرفان خان، عامر جمال، عرفات منہاس، ٹم سیفرٹ، زاہد محمود، لٹن داس، میر حمزہ، فواد علی، ریاض اللہ، عمیر بن یوسف، میرواعظ ولیم، محمد ولیم اور کاونبی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کرچی کنگز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پی ایس ایل ڈیوڈ وارنر کرچی کنگز پی ایس ایل 10 کراچی کنگز ڈیوڈ وارنر کے لیے
پڑھیں:
ابھیشیک سے علیحدگی؟ ایشوریا رائے والدہ کے گھر بار بار کیوں جاتی ہیں؟ اصل وجہ سامنے آگئی
بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن کی بار بار اپنی والدہ کے گھر جانے کی وجہ سامنے آگئی۔
گزشتہ برس ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی سے متعلق افواہوں نے بالی ووڈ انڈسٹری اور مداحوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا تھا تاہم یہ افواہیں وقت کیساتھ دم توڑ گئیں۔ لیکن حالیہ انکشافات سے واضح ہوا ہے کہ ایشوریا رائے اور ان کے شوہر کے درمیان سب کچھ ٹھیک ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں ایشوریا کی والدہ ورِندا رائے کے پڑوسی معروف ایڈورٹائزنگ فلم میکر پرہلاد کاکڑ نے انکشاف کیا ہے کہ ایشوریا کا اپنی والدہ کے گھر بار بار آنے کا ان کی ازدواجی زندگی سے کوئی تعلق نہیں تھا۔
ورندا رائے کے پڑوسی نے بتایا کہ ایشوریا محض اپنی والدہ کی عیادت اور ان سے بےحد محبت کی وجہ سے ان کے گھر جاتی تھیں کیونکہ ان کی والدہ کی طبیعت خراب رہتی ہے اور ایشوریا اپنی بیٹی کے اسکول کے اوقات میں ان کے ساتھ وقت گزارتی تھیں۔
ان کے مطابق ایشوریا اپنی بیٹی آرادھیا کو اسکول چھوڑنے جاتیں اور اپنی والدہ کے پاس آجاتی تھیں اور جب بیٹی کو اسکول سے لینے کا وقت ہوتا تو اس کو لے کر اپنے سسرال واپس لوٹ جاتی تھیں۔
انہوں ایشوریا اور ابھشیک کی طلاق اور خاندانی تنازعات سے متعلق افواہوں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایشوریا آج بھی بچن خاندان کا اہم حصہ ہیں اور اپنی ذمہ داریاں طریقے سے نبھا رہی ہیں۔
پرہلاد کاکڑ کہنا تھا کہ ایشوریا اور ابھیشیک نے کبھی ان خبروں پر تبصرہ نہیں کیا کیونکہ وہ ایسی بےبنیاد اور جھوٹی افواہوں پر خاموشی کو ترجیح دیتے ہیں۔