ڈیمو پرراگ الاپنا ملکی سالمیت کے پر حملے کے مترادف ہے،عوامی تحریک
اشاعت کی تاریخ: 1st, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایڈووکیٹ وسند تھری، مرکزی سینئر نائب صدر نور احمد کاتیار، مرکزی رہنما ڈاکٹر رسول بخش خاصخیلی، ایڈووکیٹ اظہار دائودپوٹو اور حسنہ راہوجو نے اپنے مشترکہ پریس بیان میں کہا ہے کہ ڈیموں کا راگ الاپنے والے ملکی سالمیت پر حملہ کر رہے ہیں۔ کالا باغ ڈیم کو تینوں صوبوں کی اسمبلیاں پہلے ہی مسترد کر چکی ہیں۔ دریائے سندھ پر نئے کینال اور ڈیم بنانے کی بات کرنے والے ملک دشمن ہیں۔ ملک کا عوام ایک وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہے اور حکمران ڈیموں اور کینالز پر عوام کی ٹیکس سے اربوں روپے خرچ کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بندی کے وفاقی وزیر احسن اقبال کی جانب سے دیامر بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم پر مزید رقم خرچ کرنے کا بیان ملک پر حملہ ہے،سندھ کا عوام بھاشا ڈیم سمیت دریائے سندھ پر کسی بھی کینال اور ڈیم کو اپنی بقا کے لیے خطرہ سمجھتا ہے۔ بھاشا ڈیم اور مہمند ڈیم کے ذریعے دریائے سندھ مکمل خشک ہو جائے گا۔ حکمران سندھ کو ویران اور بنجر بنانا چاہتے ہیں۔ سندھ کا عوام کینالوں اور ڈیموں کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلا ب آ گیا
لاہور: دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ اور خانکی کے بعد ہیڈ قادرآباد پر بھی اونچے درجے کا سیلاب آ گیا ۔ فلڈ فور کاسٹنگ ڈویژن لاہور کے مطابق ہیڈ قادر آباد پر پانی کی آمد 2 لاکھ 36 ہزار کیو سک تک پہنچ گئی ہے۔دریائے راوی میں ہیڈ بلوکی پر درمیانےدرجے کا سیلاب ہے ۔پانی کا بہاؤ بڑھ کر 73 ہزار 635 کیو سک تک پہنچ گیا ۔اس کے علاوہ دریائے کابل میں نوشہرہ میں بدستور نچلے درجے کا سیلاب برقرار ہے جبکہ دریائے سندھ میں کالا باغ اور چشمہ بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب ہیں۔بلوچستان میں سبی ڈویژن کے دریائے لہڑی میں ہیڈگوگی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ 95 ہزار 913 کیو سک ریکارڈ کیا گیا ہے۔دوسر ی جانب سیالکوٹ میں دریائے چناب میں پھنسے تمام 5 افراد کو ریسکیوکرلیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کے مطابق پانچوں افراد کام کے لیے گئے تھے واپسی پر کشتی خراب ہوگئی تھیواضح رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں تیز بارشوں کے بعد بھارت نے پانی کا بڑا ریلہ پاکستان کی جانب چھوڑ دیا ہے۔بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کے بعد پاکستان میں بڑے سیلاب کا خدشہ ہے اور اس حوالے سے سیالکوٹ اور وزیرآباد کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پر ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔