اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اگر تحریک انصاف چاہتی ہے کہ مذاکرات میں سے کچھ نکلے تو اپنے سائیڈ شو بند کرے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پارلیمنٹ ہاوس کے باہر گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ جو کچھ کل قومی اسمبلی میں کیا گیا وہ مذاکرات سے ان کی وابستگی اور نیت پر سوالیہ نشان ہے۔
انہوں نے کہا کہ جب بھی مذاکرات ہوتے ہیں تو فریقین جارحیت بند کر دیتے ہیں، انہوں نے جو زبان استعمال کی ہے اس سے عیاں ہے کہ مذاکرات صرف ایک سموک سکرین ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو حکومت نے کبھی ڈیل کی کوئی پیشکش نہیں کی، ہم ان کے ساتھ کوئی ڈیل نہیں کر سکتے، فیصلے عدالتوں نے کرنے ہیں۔
وزیر دفاع نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوں نے مختلف مواقع پر ایسی باتیں کی ہیں جس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ ڈیل چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے ساتھ پس پردہ کوئی بات چیت نہیں چل رہی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے اپنی سرکاری حیثیت میں کچھ روابط ضرور ہیں لیکن انہیں بھی بڑھا چڑھا کر پیش کیا جاتا ہے۔

افغانستان سے صرف فتنہ الخوارج کی موجودگی اور پاکستان میں دہشتگردی پھیلانے پر اختلاف ہے: آرمی چیف

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: خواجہ آصف نے کہا نے کہا کہ

پڑھیں:

’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی غدار ہے تو علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، انہوں نے پارٹی کا شیرازہ بکھیر دیا۔

نجی ٹی وی کے پروگرام الیونتھ آور میں گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے علیمہ خانم پر سنگین الزامات عائد کردیئے۔

شیرافضل مروت نے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی علیمہ خانم سے خود نہیں ملنا چاہتے، بانی نے جیل حکام کو کہا ہے علیمہ خانم کو ملاقات کی فہرست سے نکال دیں، وہ یہ بھی کہہ چکے علیمہ خانم کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں سابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ علیمہ خانم کا بیٹا شہر میں دندناتا پھر رہا ہے جبکہ دوسری بہن کا بیٹا جیل میں ہے، جو الزامات حسان نیازی پر ہیں وہی علیمہ خانم کے بیٹے پر بھی ہیں۔

علیمہ خانم وضاحت دیں ان کابیٹا کیوں آزاد ہے اور حسان نیازی کیوں جیل میں ہے؟ علیمہ خانم نے پی ٹی آئی میں انتشار کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا، کبھی علی امین گنڈا پور تو کبھی بیرسٹر سیف پر تنقید۔ انہوں نے کسی کو نہیں چھوڑا سب کو متنازع بنایا ہے۔

انہوں نےنجی ٹی وی کی خبرکی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹرسیف کو فائنل سینیٹ امیدواروں کی فہرست دی تھی، علیمہ خانم نے بیرسٹرسیف کو بلوا کر کہا کہ فہرست کو تبدیل کریں۔

مروت کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف نے واضح کیا بانی پی ٹی نے فہرست دی ہے تبدیل نہیں کرسکتا، فہرست میں مشال یوسفزئی کا بھی نام تھا جو علیمہ خانم کو پسند نہیں تھا۔

مشعال یوسفزئی بشریٰ بی بی کے قریب ہیں اس لیے علیمہ خانم کی دشمن ہیں، جو بھی بشریٰ بی بی کے قریب ہوگا علیمہ خانم ان کی دشمن بن جائیں گی۔

علیمہ خانم نے آج تک نہیں بتایاکہ2002میں26کروڑ کا گھرکیسے خریدا، علیمہ خانم کے ساتھ ایک خاتون تھی ان کے پیسے ہتھیائے وہ عدالتوں میں گئی۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • دلجیت دوسانجھ کس پاکستانی گلوکار کے مداح نکلے؛ مشہور گانا بھی گنگنایا
  • راولپنڈی؛ پی ٹی آئی رہنما بشارت راجہ گرفتار
  • پی ٹی آئی رہنمامحمد بشارت راجہ گرفتار
  • ’’تحریک انصاف میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں‘‘
  • ملک میں اس وقت مارشل لاء کا دورہ ہے، جاوید ہاشمی
  • 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ، اب مذاکرات نہیں تحریک چلے گی: بیرسٹر گوہر 
  • امریکہ کی ایکبار پھر ایران کو براہ راست مذاکرات کی پیشکش
  • راولپنڈی میں ونٹیج کا عشق، ویسپا سائیڈ کار اور سنہ 70 کا موپیڈ
  • 9 مئی مقدمات کی سی سی ٹی وی فوٹیج کہاں ہے؟
  • اس وقت ملک میں عدالتی نظام منہدم ہو چکا