بھارت کیخلاف تاریخی فتح؛ یکم اگست سے ہی جشنِ آزادی منانے کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
ویب ڈیسک : سندھ حکومت نے یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کردیا۔ سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔
صوبائی وزرا شرجیل انعام میمن اور سعیدغنی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ بھارت کوشکست کےبعد پہلی 14 اگست ہے جو بھرپور جوش سے منائیں گے، یکم اگست سے ہی جشن آزادی منائی جائے گی ، سول سوسائٹی اور سیاسی جماعتیں بھرپور انداز سے آزادی کا جشن منائیں گی۔
مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش
قبل ازیں سندھ کے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کی زیر صدارت یوم آزادی کی تیاری کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ جس میں یکم اگست سے ہی جشن آزادی منانے کا اعلان کیا گیا۔
اجلاس میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ثقافتی شو، کھیلوں اور موسیقی کے پروگرامز بھی منعقد کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے معرکہ حق،یوم آزادی کے پروگرامز کو حتمی شکل دینے کیلئے کمیٹی قائم کر دی۔ اس حوالے سے ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے بتایا کہ شرجیل میمن معرکہ حق ،یوم آزادی پروگرامز کمیٹی کےسربراہ ہوں گے ، پروگرامز کمیٹی میں وزیرکھیل، وزیر ثقافت، وزیر بلدیات ،میئرز بھی شامل ہیں، کمیٹی تقریبات کے انعقاد کیلئےاقدامات ترتیب دے کر وزیراعلیٰ سندھ کو پیش کرے گی۔
بھارتی مسافرطیارہ کیسے گرا? ابتدائی رپورٹ سامنے آ گئی
وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان نے بھارت کیخلاف تاریخی فتح حاصل کی ، ہم اس سال شاندار جشن آزادی منائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ معرکہ حق اورجشن آزادی کے لئے تقریبات منعقد کریں گے ، ایسے پروگرام بھی ترتیب دیں گے جس سے مسلح افواج کوخراج تحسین پیش ہو، یکم اگست سے جشن آزادی کے پروگرام شروع کریں گے۔
اجلاس میں صوبائی وزرا شرجیل میمن، سعیدغنی ، محمد بخش مہر ،ذوالفقار شاہ ، میئرکراچی مرتضیٰ وہاب،کمشنرکراچی حسن نقوی،ایڈیشنل آئی جی ودیگر حکام نے شرکت کی۔
فلسطین میں آبادکاروں کا تشدد، ایک نوجوان ہلاک
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: یکم اگست سے ہی جشن مراد علی شاہ آزادی کے
پڑھیں:
وفاق کی پالیسیوں کے سبب بجلی کا استعمال نہیں بڑھ رہا، وزیراعلیٰ سندھ
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ پاکستان کی انرجی باسکٹ ہے، 105 کلومیٹر کی ریلوے لائن بچھائی جارہی ہے، جو تھر کوئلہ دنیا بھر میں پہنچائے گی۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 6 سال میں 3 کروڑ ٹن کوئلہ آئی پی پیز کو دے چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 6 سال میں کوئلے سے 31 گیگا واٹ بجلی تیار کی ہے، کوئلے سے پیدا بجلی 30 لاکھ گھروں کو فراہم کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بے نظیر دور میں تھر کوئلے سے 2 پلانٹ لگانے کا منصوبہ بنایا تھا، 1996ء میں حکومت گئی تو سرمایہ کاروں کو بہت تنگ کیا گیا، 2008ء میں حکومت دوبارہ آئی تو سرمایہ کاروں نے پاکستان آنے سے منع کردیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ونڈ انرجی پر کام کیا تو حکومت کا خط آگیا، سولر لگانا شروع کیا تو کہا کہ سرپلس بجلی ہے، سارے مسائل وفاق کی پالیسی کے سبب ہیں، وفاق کی پالیسیوں کے سبب بجلی کا استعمال نہیں بڑھ رہا۔