امریکا: امیگریشن چھاپے کے دوران کسان کی موت، کیلیفورنیا میں شدید ردعمل
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
امریکا میں امیگریشن حکام کے چھاپے کے دوران کیلیفورنیا کے ایک قانونی بھنگ فارم میں کام کرنے والے ایک مزدور کی موت واقع ہو گئی۔
اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ شخص امریکا میں محنت مزدوری کر رہا تھا، لیکن امیگریشن افسران کی کارروائی کے دوران 30 فٹ بلندی سے گر کر زخمی ہوا اور بعد ازاں جانبر نہ ہو سکا۔
خاندان کی جانب سے قائم کردہ GoFundMe صفحے پر درج تفصیل کے مطابق مرنے والے شخص کی شناخت جائمے کے نام سے ہوئی، جو امیگریشن ایجنٹس سے بچنے کی کوشش میں گر گیا۔ اہل خانہ نے واقعے کو بے رحمانہ قرار دیا اور کہا کہ جائمے صرف اپنے خاندان کے لیے روزی کما رہا تھا۔
تاہم، محکمہ داخلہ (DHS) کا مؤقف ہے کہ مرنے والا شخص کسی پولیس تعاقب میں نہیں تھا بلکہ خود سے گرین ہاؤس کی چھت پر چڑھا اور وہاں سے گر گیا۔ DHS کے مطابق فوری طور پر میڈی ویک ہیلی کاپٹر کو طلب کر کے زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
یہ چھاپے صدر ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت کیے گئے، جن میں 200 غیر قانونی مہاجرین کو گرفتار کیا گیا اور 10 بچوں کو ممکنہ انسانی اسمگلنگ سے بچایا گیا۔
چھاپوں کے دوران مظاہرین اور افسران کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں آنکھوں میں جلن پیدا کرنے والی گیس استعمال کی گئی اور چار افراد پر افسران پر حملے کے الزامات عائد کیے گئے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مظاہرین کو "غنڈے" اور "SLIMEBALLS" قرار دیا اور کہا کہ امیگریشن ایجنٹس کو مکمل اختیار دیا گیا ہے کہ وہ حملہ آور افراد کو گرفتار کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ "امریکی خواب اب حقیقت نہیں رہا" — ایک ایسا جملہ جو بہت سے تارکین وطن کے دل کی آواز بن گیا ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے دوران
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔