خاران، ڈی آئی جی آفس کے قریب تین دھماکے، دو افراد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 13th, July 2025 GMT
مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس کے یکے بعد دیگر تین زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ جسکے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے شہر خاران میں ڈی آئی جی آفس پر تین دھماکوں کی اطلاعات ہیں، جن کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مقامی ذرائع نے بتایا کہ ڈی آئی جی آفس کے یکے بعد دیگر تین زور دار دھماکے ہوئے ہیں۔ جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق دو افراد کو علاج کے لئے ہسپتال لایا گیا ہے، تاہم انہوں نے واقعہ سے متعلق لاعلمی کا اظہار کیا۔ حکومت بلوچستان کے ترجمان یا پولیس نے بھی تاحال سرکاری طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ تاہم بلوچستان کے وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے ڈپٹی کمشنر خاران کے ہمراہ سول ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت بھی کی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دو افراد زخمی ڈی آئی جی آفس
پڑھیں:
²بلوچستان: تربت میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق
صوبہ بلوچستان کے شہر تربت کے قریب سرحدی علاقے میں گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ سرحدی علاقے مند شند میں گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم حملے کا نشانہ بنایا گیا.جس کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔دہشتگردوں نے ضلع کیچ کی تحصیل دشت اور مند کے درمیانی علاقے شند میں گاڑی کو دیسی ساختہ بم ( آئی ای ڈی) سے حملے کا نشانہ بنایا ہے۔یہ حملہ بلوچستان میں جاری دہشت گردی کی لہر کا تسلسل ہے. جس میں دشمن عناصر دہشتگردی کی کارروائیاں کر رہے ہیں۔