یوم عاشورپر تمام اداروں نے مثالی کارکردگی دکھائی،سلیم میمن
اشاعت کی تاریخ: 8th, July 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
یدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے صدر محمد سلیم میمن نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں یومِ عاشور پورے ملک میں بالعموم سندھ اور بالخصوص حیدرآباد میں مکمل اَمن و اَمان اور مذہبی رواداری کے ساتھ گزرا جس پر ہم بحیثیت قوم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اِس پُر اَمن ماحول کو یقینی بنانے کے لیے تمام متعلقہ
اداروں نے مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس میں پاک فوج، سندھ رینجرز، سندھ پولیس، ضلعی انتظامیہ، میونسپل کارپوریشن، واٹر اینڈسینیٹیشن کارپوریشن، حیسکو، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، محکمہ بلدیات، ٹریفک پولیس، سول ڈیفنس، بم ڈسپوزل اسکواڈ، ATF، CTD، محکمہ اطلاعات، سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور دیگر سیکورٹی و سوشل سروسز ادارے اور تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے شامل ہیں۔ صدر چیمبر سلیم میمن نے خصوصی طور پر کمشنرحیدرآباد بلال احمد میمن ، ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق دھاریجو، ایس ایس پی حیدرآباد عدیل حسین چانڈیو، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن اور مئیر حیدرآباد کاشف شوروکی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ اُن کی انتھک محنت، م¶ثر حکمت عملی اور بروقت فیصلوں کی بدولت عاشور کا مرکزی جلوس بلا تعطل مکمل ہوا اور شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔ صدر چیمبرسلیم میمن نے کہا کہ اِس سال جدید سیکورٹی اِقدامات جیسے CCTV نگرانی، واک تھرو گیٹس، ATF کمانڈوز کی تعیناتی، بم ڈسپوزل اسکواڈ کی چوکسی، تمام سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں کی جانب سے میڈیکل کیمپس اور مسلسل مانیٹرنگ نے شہریوں میں اعتماد بحال کیا اور عزاداروں نے بلا خوف و خطر مجالس و جلوس میں شرکت کی۔ یہ سب اداروں کی باہمی ہم آہنگی، نیک نیتی اور پیشہ ورانہ کارکردگی کا ثبوت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگر ادارے اِسی جذبے، تعاون اور مستعدی کے ساتھ سال بھر خدمات انجام دیں تو کوئی وجہ نہیں کہ عوام کو تمام بنیادی سہولیات بلا تعطل فراہم نہ کی جا سکیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کہا کہ ا
پڑھیں:
علماء کا سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کا اعلان
پشاور (بیورو رپورٹ) خیبر پی کے کے علماء کرام نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ بھرپور تعاون کا اعلان کر دیا۔ اس ضمن میں محکمہ صحت خیبر پی کے نے یونیسیف کے تعاون سے متحدہ علماء بورڈ خیبر پی کے اور تنظیمات المدارس خیبر پی کے کے اشتراک سے سرویکل کینسر سے بچاؤ کے موضوع پر ایک اہم مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ورکشاپ میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے ممتاز علماء کرام نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد علماء کرام اور محکمہ صحت کے درمیان اعتماد، تعاون اور مشترکہ کوششوں کو فروغ دینا تھا تاکہ خواتین اور بچیوں کو سروائیکل کینسر سے محفوظ رکھنے کے لیے مؤثر آگاہی پیدا کی جا سکے۔ اجلاس کے دوران علماء کرام نے اس اقدام کو سراہا اور کئی اہم سفارشات پیش کیں۔ انہوں نے ویکسین کے اجزاء، حفاظت اور تیاری کے بارے میں واضح معلومات فراہم کرنے، سوشل میڈیا، ٹی وی، ریڈیو، جمعہ کے خطبات، بل بورڈز، ہسپتالوں اور دیگر ذرائع سے بھرپور آگاہی مہم چلانے، علماء اور ماہر ڈاکٹروں کی مشاورت سے مشترکہ فتویٰ جاری کرنے، کینسر کے ماہرین اور علماء کے درمیان مسلسل رابطہ رکھنے، تمام مکاتب فکر کو ساتھ لے کر چلنے، بچیوں کی رازداری اور پردے کا مکمل خیال رکھنے اور محکمہ صحت کی قیادت میں آگاہی مہم کو آگے بڑھانے پر زور دیا۔