ناراض بیوی کو ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر شوہر نے ساس، سسر، سالے اور ماموں کو قتل کردیا
اشاعت کی تاریخ: 12th, July 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے ضلع نوشہرہ کی تحصیل پبی میں ناراض بیوی کو منانے کیلیے آنے والے ملزم کی فائرنگ سے سسر، ساس سالہ اور لڑکی کے ماموں جاں بحق ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحصیل پبی کے علاقے ٹیٹارہ میں خواتین کے تنازع پر فائرنگ سے چار افراد جاں بحق ہوئے جن میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
پولیس کے مطابق ۔جاں بحق ہونے والوں میں مشتاق خان 70 سال، زوجہ مشتاق عمر 60 سال، حیات عمر 53 سال شامل ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ اکبرپورہ کے علاقے ٹیٹاری میں ناراض بیوی کو منانے کے لیے آنے والے شوہر نے ساتھ لے جانے کی اجازت نہ دینے پر طیش میں آکر فائرنگ کردی۔
فائرنگ میں جاں بحق ہونے والوں میں ملزم داماد کا سسر، ساس، سالہ اور بیوی کا ماموں شامل ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق ملزم کا کہنا تھا کہ بیوی کو اُس کے گھر والوں نے ورغلا کر اپنے پاس روک لیا ہے جبکہ وہ ساتھ جانا چاہتی ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیوی کو
پڑھیں:
پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون رکن اور ان کے شوہر کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاتون خولہ ادریس کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔
نیو اسلام آباد سے سعودی عرب جاتے ہوئے خولہ ادریس چوہدری اور ان کے خاوند کو روکا گیا۔
خولہ ادریس کے خاوند بھی ان کے ہمراہ تھے۔
ذرائع کے مطابق دونوں کو سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی کی ٹیم کے حوالے کردیا گیا۔
عمرے ادائیگی سے روکنا بے شرمی بے حیائ نہی تو اور کیا ہے۔
عارف رند خولہ چوہدری کو فوری رہا کرو
pic.twitter.com/0FcsNssswO
— Haleem Adil Sheikh (@HaleemAdil) November 2, 2025