پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے فائنل میں لاہور قلندرز دلچسپ مقابلےکے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری بار پی ایس ایل کی فاتح بن گئی۔

پی ایس ایل کا فائنل میچ پاکستان کے سوشل میڈیا پر بھی موضوعِ بحث رہا۔ میچ جیتنے کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی ایک بڑی تعداد لاہور قلندرز کی جیت کا جشن مناتی نظر آئی۔

محمد ہنزلہ لکھتے ہیں کہ یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستان میں اس وقت مرچیں لگ رہی ہوں گی آپ لوگ اور لگائیں۔ ساتھ ہی انہوں نے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگایا۔

یہ ہوتا ہے ٹورنامنٹ ⚔️????????⚔️

ہندوستان میں مرچیں لگ رہی ہوں گی اپ لوگ اور لگائیں ????????????????

پاکستان زندہ باد#LahoreQalandars #PSL #PSLFinal #LQvsQG #QGvLQ pic.

twitter.com/H8yapXmjBH

— Muhammad Hanzala (@Hanzalamalik97) May 25, 2025

حسن نامی صارف نے لکھا کہ آج صرف لاہور نہیں جیتا بلکہ لاہوریے بھی جیت گئے ہیں۔

اج صرف لاہور نہیں جیتا بلکہ لاہوریے بھی جیت گئے۔ #PSLFinal pic.twitter.com/sIx55uGNBc

— Hαʂʂαɳ ???????? (@hassankhanJ) May 25, 2025

انعام عباسی نے کہا کہ 10 دن پہلے اس ملک نے جنگ لڑی ہے اور آج 34 ہزار لوگوں نے اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کا فائنل انجوائے کیا۔ اس قوم کے جذبے ہی ہمارے دشمن کی ہار ہیں۔

10 دن پہلے اس ملک نے جنگ لڑی
آج 34 ہزار لوگوں نے سٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کا فائنل انجوائے کیا۔
اس قوم کے جذبے ہی ہمارے دشمن کی ہار ہیں۔
اللہ نظر بد سے بچائے
پاکستان ہمیشہ زندہ باد #PSLFinal pic.twitter.com/F3LszE4usL

— Inam Abbasi (@InamAbbasi11) May 25, 2025

سوشل میڈیا پر سکندر رضا کی بھی کرکٹ شائقین خوب تعریفیں کرتے نظر آئے، ایک صارف نے ان کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ کل ڈنر برمنگھم میں کیا، دبئی میں ناشتہ اور ابوظبی میں لنچ کیا اور پاکستان آ گیا۔ صارف نے لکھا کہ سکندر رضا آدھے مقامی لوگوں سے زیادہ پاکستان کے لیے وفادار تھے۔

Bro’s more loyal to Pakistan than half the locals ever were ????????#LQvsQG #PSLFinal
pic.twitter.com/rJqWQmzK5f

— MUHAMMAD SAMI (@mrsalaar96) May 25, 2025

سلیم خالق نے لکھا کہ سکندر رضا کو دوبارہ بلانا لاہور قلندرز کا ماسٹر اسٹروک ثابت ہوا۔

سکندر رضا کو دوبارہ بلانا لاہور قلندرز کا ماسٹر اسٹروک ثابت ہوا

— Saleem Khaliq (@saleemkhaliq) May 25, 2025

قادر خواجہ لکھتے ہیں کہ شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے بہترین باؤلر ہیں اور چار سال میں تین مرتبہ لاہور قلندرز کو چیمپیئن بنوادیا۔ مطلب شاہین کو کپتانی تو آتی ہے ماننا پڑے گا۔

Champion @iShaheenAfridi
یاد رہے شاہین شاہ آفریدی پی ایس ایل کے بہترین باولر ہیں اور چار سال میں تین مرتبہ لاہور قلندرز کو چیمپئن بنوادیا
مطلب شاہین کو کپتانی تو آتی ہے ماننا پڑے گا #shaheenafridi #LahoreQalandars pic.twitter.com/Q4m1gnen3b

— Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) May 25, 2025

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے لکھا کہ کیا فائنل تھا! یہی وجہ ہے کہ ہماری لیگ شاندار ہے، تقریباً ہر فائنل سنسنی خیز ہوتا ہے۔ انہوں نے لاہور قلندرز کا مبارکباد دہتے ہوئے کہا کہ مبارک ہو، جو صحیح وقت پر اپنی بہترین کارکردگی دکھا کر چیمپیئن بنے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی بہت زبردست سیزن گزارا۔ یہ پاکستان کی لیگ ہے، ہمیں اس پر فخر ہونا چاہیے۔

WHAT A FINAL. This is why our league is amazing, almost all finals are thrilling. Congratulations @lahoreqalandars, peaking at the right time to become deserving champions. Great season by @TeamQuetta too. This is Pakistan’s league, we should be proud of it. #PakistanZindabad

— Shadab Khan (@76Shadabkhan) May 25, 2025

ایک صارف نے لکھا کہ چیمپیئن بنو تو لاہور قلندرز کی طرح۔ لاہور قلندرز حقیقی چیمپیئن کی طرح لڑے، اور چیمپیئن کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے ساتھ ہی سوٹ کرتا ہے کیونکہ انہوں نے ایک چیمپیئن کی طرح کھیلا۔ فائنل میچ میں اتنا بڑا اسکور شاید کھبی کسی نے چیس کیا ہو۔

چیمپئن بنو تو لاہور قلندرز کی طرح۔۔۔۔
لاہور قلندرز حقیقی چیمپئن کی طرح لڑے، اور چیمپئن کا ٹائٹل لاہور قلندرز کے ساتھ ہی سوٹ کرتا ہے کیونکہ اُس نے فائٹ ایک چیمپئن کی طرح کیا۔ فائنل میچ میں اتنا بڑا سکور شاید کھبی کسی نے چیس کیا ہوں، لاہور قلندرز جیو ❤دل خوش کردیا۔ pic.twitter.com/5JEMu3tW3Q

— Sabeeh ⍣⃝Khattak♦ (@SabeehKtk_10) May 25, 2025

خدیجہ صدیقی نے لاہور قلندرز کی عمران خان انکلیوژز کے ساتھ خصوصی فوٹو شوٹ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’لاہور قلندرز کی جیت ، کیوں کہ خان تو ہوگا‘۔

لاہور قلندرز کی جیت ، کیوں کہ خان تو ہوگا!!
شاباش #FreeimranKhan pic.twitter.com/BdD0385d25

— khadija siddiqi (@khadijasid751) May 25, 2025

واضح رہے کہ پی ایس ایل کی تاریخ میں لاہور قلندرز کی ٹیم تیسری بار لیگ کی فاتح بنی، اس سے قبل لاہور نے پاکستان سپر لیگ 7 اور 8 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ لاہور قلندرز کے شاہین شاہ آفریدی نے پی ایس ایل 10 کا فائنل جیتنے کے بعد سب سے اس لیگ کے سب سے کامیاب کپتان ہونے کا ریکارڈ اپنے نام کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان کرکٹ پی ایس ایل شاہین آفریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاکستان کرکٹ پی ایس ایل شاہین ا فریدی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز لاہور قلندرز لاہور قلندرز کی نے لکھا کہ پی ایس ایل کا فائنل انہوں نے کی طرح کہا کہ

پڑھیں:

برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ، سکندر رضا

برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ لگایا، شاندار کمٹمنٹ پر کرکٹ فینز کی جانب سے آل راؤنڈر سکندر رضا کی ستائش۔

سکندر فائنل میچ سے کچھ دیر پہلے لاہور پہنچے تھے، ان کا کہنا تھا کہ مجھے معلوم تھا ٹیم کو میری ضرورت ہے۔

آل راؤنڈر سکندر رضا کا کہنا تھا کہ ہر گیند کو بہتر طور پر کھیلنے کا عزم کیا تھا۔

واضح رہے کہ سکندر رضا پی ایس ایل کے فائنل میچ سے 24 گھنٹے قبل ناٹنگھم میں تھے۔

وہ ٹیسٹ میچ ختم ہوتے ہی 3 فلائٹس بدل کر لاہور پہنچے، قلندرز کی جرسی پہنی، میدان میں اترے اور ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 کے فائنل کے دوران پاکستانی کھلاڑی ہوٹل کے کمرے میں کیا کرتے رہے؟
  • پی ایس ایل 10 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کردیا گیا، کپتان کون؟
  • الحمد للہ تین بار چیمپئن! شاہین آفریدی کا سوشل میڈیا پر پیغام
  • لاہور قلندرز نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں تاریخ رقم کر دی
  • وزیرِ اعظم کی لاہور قلندرز کو ٹائٹل جیتنے اور پی سی بی کو ایونٹ کے کامیاب انعقاد پر مبارکباد
  • وزیراعلیٰ سندھ کا لاہور قلندر کی فتح پر ٹیم کو مبارکباد
  • جیتی ہوئی 3 پی ایس ایل ٹرافیز کے ساتھ شاہین آفریدی کی تصویر وائرل
  • سکندر رضا کی جگہ ہوتا تو میچ مس کر دیتا، فخر زمان
  • برمنگھم میں ڈنر، دبئی میں ناشتہ، لاہور میں وننگ شاٹ، سکندر رضا