پاکستان کے معروف اداکار عدنان صدیقی اور یوٹیوبر مورو کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا۔

دونوں معروف شخصیات گزشتہ روز کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز میں سفر کر رہے تھے، جو طوفان کی زد میں آگئی تھی۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر دل دہلا دینے والا تجربہ بیان کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر عدنان صدیقی نے ایک ویڈیو شیئر کی ہے جو طوفان کے وقت طیارے کے اندر ریکارڈ کی گئی تھی۔

View this post on Instagram

A post shared by Adnan Siddiqui (@adnansid1)


اس کے ساتھ ہی عالمی شہرت یافتہ اداکار نے طویل پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے اپنے آخری الفاظ قلم بند کرلیے تھے، جو حادثے کے نتیجے میں آخری رسومات کے وقت پڑھ کر سنائے جاتے یا سوشل میڈیا پر وائرل ہو جاتے۔

طویل پوسٹ میں انہوں نے اس خوفناک حادثے کو کچھ اس طرح بیان کیا کہ کل، کراچی کے آسمان اور لاہور کے میدانوں کے درمیان، میں نے خود کو جنت اور زندگی کی درمیان پایا، ایک عام سفر اچانک ایک ایسے لمحے میں بدل گیا جو انسان کو اس کی بےبسی کا احساس دلاتا ہے، اسے زندگی کی اصل حقیقت دکھا دیتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اچانک جہاز میں شدید جھٹکے لگے اور مسافر خوفزدہ ہو گئے، اکثریت کی آنکھوں میں آنسو تھے لیکن ان سب کے درمیان ایک خاموش سا احساس تھا کہ ہم سب کسی بڑی قوت کے رحم و کرم پر ہیں۔ ان لمحوں میں میرے دل و دماغ پر صرف اہلِ خانہ اور بچے چھائے رہے۔ میں نے خود کو ہمت دیتے ہوئے ’آرم ریسٹ‘ تھاما مگر اصل گرفت اپنے خیالات، سانسوں اور ایمان پر تھی، میں نے اللّٰہ سے دعا مانگی۔

انہوں نے انکشاف کیا کہ جب جہاز لاہور کی زمین کو چھونے والا تھا تو اچانک ایک تیز جھٹکے کے ساتھ وہ دوبارہ آسمان کی طرف بلند ہو گیا، کپتان کو سلام پیش کرتا ہوں، حاضر دماغی سے کیا زبردست فیصلہ کیا۔

اپنے جذباتی پیغام میں عدنان صدیقی نے اعتراف کیا کہ اگرچہ فضا میں خوف چھایا ہوا تھا لیکن میں غیرمعمولی طور پر پرسکون تھا۔ میں اتنا خاموش تھا کہ میں نے فون نکالا اور ایک الوداعی پیغام لکھ دیا، تاہم جب ہمارا طیارہ لینڈ کرگیا تو اسے ڈیلیٹ کردیا۔ یہ صرف پرواز کا اختتام نہیں تھا، یہ اللّٰہ کا کرم تھا، یہ ایک طاقتور یاد دہانی کہ زندگی کتنی غیر متوقع ہے، مختصر اور انتہائی مقدس ہے، یہ ایک تحفہ ہے، برائے مہربانی اسے ضائع نہ کریں، اللّٰہ کا شکر ادا کریں۔

View this post on Instagram

A post shared by Pakistani.

Celebrities ???????? (@pakistani.celebrities)


ایسا ہی تجربہ یوٹیوبر مورو نے بھی اپنی انسٹااسٹوری میں ویڈیو شیئر کرتے ہوئے بتایا اور ساتھ یہ بھی بتایا کہ جب ان کا طیارہ اس طوفان کی زد سے نکلا تو اسے دوبارہ کراچی میں لینڈ کیا گیا اور موسم بہتر ہونے پر دوبارہ لاہور کےلیے پرواز بھری تاہم کئی مسافروں نے سفر سے انکار کردیا۔

واضح رہے کہ اس طیارے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے۔

گزشتہ روز لاہور میں شدید آندھی اور تیز ہواؤں کے باعث کئی پروازوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی تھی۔

Post Views: 4

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: انہوں نے

پڑھیں:

ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام

واشنگٹن:

امریکا نے ایران کے خلاف مسلسل 13 ویں رات بھی فضائی حملے مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ کارروائی کے دوران ایرانی فوجی تنصیبات، ڈرون مراکز اور ساحلی نگرانی کے نظام کو نشانہ بنایا گیا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ تازہ کارروائی میں فوجی کمانڈ سینٹرز، ڈرون ذخیرہ گاہیں، مواصلاتی نیٹ ورک، ساحلی نگرانی کے مراکز اور بحری صلاحیتوں سے متعلق اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔

https://t.co/Wtbk84dEsc

— U.S. Central Command (@CENTCOM) July 24, 2026

سینٹکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہازوں اور شہری بحری نقل و حمل کو درپیش خطرات میں مزید کمی لانا ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز بدستور کھلی ہوئی ہے اور تجارتی جہاز امریکی فوج کی معاونت کے ساتھ معمول کے مطابق اس اہم بحری راستے سے گزر رہے ہیں۔

امریکی سینٹرل کمانڈ نے مزید بتایا کہ اس وقت مشرق وسطیٰ کے مختلف علاقوں میں 50 ہزار سے زائد امریکی فوجی اہلکار تعینات ہیں جو خطے میں جاری صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کے ڈی اے کو مرحوم افسر کے واجبات لواحقین کو ادا کرنے کا حکم
  • جرمنی کا بڑا فیصلہ، بحیرۂ احمر سے دو جنگی بحری جہاز واپس بلانے کا اعلان
  • ’حکومت مان گئی‘ پٹرول ڈیلرز نے 15 روز کے لیے ملک گیر ہڑتال کی کال واپس لے لی
  • نیٹ پیپر لیک: دہلی سے اٹھنے والا احتجاج بھارت بھر میں پھیل گیا، دہلی یونیورسٹی نے طلبہ کو جنتر منتر جانے سے روک دیا
  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • کوئٹہ: سرکاری دستاویزات میں شہریوں کو غیرقانونی سہولت دینے والے 14 ایجنٹ گرفتار
  • ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • کراچی: 6 سالہ بچی سے مبینہ زیادتی کرنے والا ملزم پولیس مقابلے میں مارا گیا