حافظ عبدالکریم مرکزی جمعیت اہل حدیث کے بلامقابلہ امیر منتخب
اشاعت کی تاریخ: 26th, May 2025 GMT
لاہور (خصوصی نامہ نگار) ڈاکٹر حافظ عبدالکریم پہلی بار مر کزی جمعیت اہل حدیث کے امیر منتخب ہوگئے۔ مرکز اہلحدیث 106 راوی روڈ لاہور میں ہونے والے انتخابی اجلاس میں مرکزی مجلس شوری کے آزادکشمیر، گلگت بلتستان سمیت چاروں صوبوں سے600 ارکان نے شرکت کی۔ نومنتخب امیر ڈاکٹر حافظ عبدالکریم اس سے قبل ناظم اعلیٰ بھی رہ چکے ہیں۔ حافظ عبدالکریم سعودی عرب کی جامعات سے دینی علوم کی تعلیم کے علاوہ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے انہوں نے اسلامیات کے مضمون میں پی ایچ ڈی کر رکھی ہے۔ وہ رابطہ عالم اسلامی کی سپریم کونسل کے رکن بھی ہیں۔ نو منتخب امیر حافظ عبدالکریم نے شوریٰ کے اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسئلہ فلسطین پر سعودی عرب اور پاکستان کے موقف کی تائید و حمایت کرتے ہیں جبکہ مقبوضہ کشمیر کے نہتے مسلمانوں کی بھارتی فوج کے مظالم سے آزادی کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت کو سینٹ کا ٹکٹ دینے پر میاں نوازشریف و میاں شہبازشریف کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ دریں اثنا نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، جوائنٹ سیکرٹری قاری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل حافظ خالد نیک، انجینئر حارث ڈار، ترجمان تابش قیوم، امیر جماعت اہل حدیث حافظ عبدالغفار روپڑی‘جمعیت علماء اسلام کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا امجد خان نے حافظ عبدالکریم کو مبارک باد دی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: حافظ عبدالکریم
پڑھیں:
مشہد مقدس، شیعہ علماء کونسل کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ ناظر تقوی کا ایم ڈبلیو ایم کے دفتر کا دورہ
مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل علامہ سید ناظر حسین تقوی جو ان دنوں ایران کے دورے پر ہیں اُنہوں نے مشہد مقدس میں واقع دفتر مجلس وحدت مسلمین کا اپنے وفد کے ہمراہ دورہ کیا۔ مجلس وحدت مسلمین مشہد مقدس کے مسئول حجة الاسلام والمسلمین عقیل حسین خان نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اُنہیں خوش آمدید کہا۔ مہمان وفد میں دفتر قائد ملت جعفریہ علامہ سید ساجد علی نقوی کے مسئول حجة الاسلام مولانا سید نجم الحسن جعفری، سینئر راہنما حجة الاسلام مولانا ڈاکٹر عقیل حیدر زیدی اور سابقہ مسوول حجة الاسلام مولانا سید موسی رضا نقوی بھی شامل تھے۔ پاکستان کی دونوں شیعہ ملی تنظیموں کے اہنماوں کے درمیان نہایت محبت آمیز صمیمی نشست میں مشترکات پر دوطرفہ تعاون کو آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔ مولانا ناظر حسین تقوی نے کہا کہ ہمیں اپنے مشترکہ اہداف کے لئے باہم اکٹھا چلنے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستان میں شیعہ کاز کو آگے بڑھانے، خصوصا امام زمانہ (عج)کے عالمی انقلاب کے لئے زمینہ ہموار کرنے کے لئے اپنی توانائیوں کو بروئے کار لا سکیں۔ مولانا ناظر عباس تقوی نے قائد ملت جعفریہ آیت اللہ السید ساجد علی نقوی اور ناصر ملت سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی توفیقات میں اضافہ کی دعا کروائی۔