اسرائیل اور امریکہ برطانیہ کی ناجائز اولاد ہیں، ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سکھر میں تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سینئر رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے نصف گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کر دیا، 7 مئی کو 9 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی ہوا باز شاہینوں نے اللہ کی مدد اور فضل و کرم سے جوابی وار کرکے مودی کے غرور کا بت پاش پاش کردیا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سنیئر مرکزی رہنما ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے کہا ہے کہ اسرائیل اور امریکہ برطانیہ کی ناجائز اولاد ہیں، عالمی منظر نامہ بتا رہا ہے کہ اہل غزہ کا عزم و حوصلہ اسرائیلی جارحیت کو شکست فاش سے دوچار کرکے رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسجد بیت المکرم دارلعلوم تفہیم القرآن سکھر میں جماعت اسلامی ضلع سکھر کے دو روزہ تربیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر معراج الہدی نے مزید کہا کہ بھارت نے پہلگام حملے کے نصف گھنٹے بعد ہی پاکستان پر الزام عائد کر دیا، 7 مئی کو 9 مقامات کو نشانہ بنایا تاہم پاکستانی ہوا باز شاہینوں نے اللہ کی مدد اور فضل و کرم سے جوابی وار کرکے مودی کے غرور کا بت پاش پاش کر دیا۔
ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی نے مزید کہا کہ پاکستان کے شیر دشمن پر ٹوٹ پڑے اور بھارت کے تین میں سے دو ائیربیس سسٹم تباہ کر کے بھارتی آپریشن سندور کو تندور بنا ڈالا اور انہوں نے بھارت کو دھول چٹا دی۔ سینئر رہنما جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ آپریشن بنیان المرصوص اللہ کی نصرت اور قومی تائید حاصل تھی جو کامیابی کا باعث بنی۔ انکا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث ہے، خضدار میں معصوم بچوں کو بھارت نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دنیا بھر میں کامیاب ریاست کہا جارہا ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ڈاکٹر معراج الہدی جماعت اسلامی نے کہا کہا کہ
پڑھیں:
اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے، جماعت اسلامی بلوچستان
وفد سے گفتگو کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے نائب امیر اختر بلوچ نے کہا کہ لانگ مارچ بلوچستان کے عوام کیساتھ وفاق کے حکمرانوں کی زیادتیوں، ظلم و جبر کو اجاگر اور حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کریگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی بلوچستان کے نائب امیر زاہد اختر بلوچ نے کہا ہے کہ کوئٹہ سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ بلوچستان کے عوام کے ساتھ وفاق کے حکمرانوں کی زیادتیوں، ظلم و جبر کو اجاگر اور حقوق کی فراہمی کی راہ ہموار کرے گا۔ انہوں نے جماعت اسلامی بلوچستان کے دفتر میں وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کو ریگستان بنانے، وسائل کو ہڑپ کرنے والے افراد اس وقت اقتدار، میڈیا اور ہمارے وسائل، سب پر پر زبردستی قابض ہیں۔ اب وہ بلوچستان کے معدنیات بھی لے جانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسخ شدہ لاشیں، جگر گوشوں کو لاپتہ و غائب کرنے کا سلسلہ جب تک نہیں رکے گا، اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے ہیں۔ اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ وقت کی اہم ضرورت ہے۔