اسلام آباد:بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔

بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔

خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔

Post Views: 2.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی

تہران(نیوز ڈیسک) اسرائیل کی جانب سے ایران پر ممکنہ دوبارہ حملے کے خدشے کے پیشِ نظر ایرانی فوج کو مکمل ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے تمام خطرات سے نمٹنے کے لیے فوجی تیاریوں کو مکمل کرلیا ہے، جبکہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر نے واضح کیا ہے کہ اگر حملہ ہوا تو جوابی کارروائی پہلے سے زیادہ شدید ہوگی۔

ایرانی ٹی وی کا کہنا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر اسرائیل کی حمایت میں سامنے آئے ہیں اور ان کی نیتن یاہو سے حالیہ ملاقات کو “پہلے سے طے شدہ ڈرامہ” قرار دیا جا رہا ہے۔

ایرانی فوج کے ترجمان نے کہا کہ ملک کے خفیہ مقامات پر ہزاروں میزائل اور ڈرونز تیار کھڑے ہیں، اور اس بار جنگ میں قدس فورس، نیوی اور آرمی کو مکمل طور پر استعمال کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران پر فضائی حملے شروع کیے تھے، جن میں ایران کے اعلیٰ فوجی افسران اور جوہری سائنسدان مارے گئے تھے۔ اس کے بعد ایران نے بھی اسرائیلی علاقوں پر شدید میزائل حملے کیے، جس میں 28 اسرائیلی شہری ہلاک ہوئے۔

اس 12 روزہ جنگ میں ایران کے ایک ہزار سے زائد افراد شہید ہوئے، جب کہ امریکا نے بھی ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں جوہری تنصیبات پر بمباری کر کے تباہی مچائی تھی۔

فی الحال 24 جون سے جنگ بندی نافذ ہے، مگر دوبارہ کشیدگی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔

Post Views: 4

متعلقہ مضامین

  • بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کی سفاکانہ کارروائی، سرڈھاکا میں 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر شہید کر دیا
  • کوئٹہ سمیت 3 مقامات پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے حملے، سکیورٹی فورسز کا بھرپور رسپانس
  • دہشتگردوں نے بلوچستان کے تین مختلف مقامات پر حملے کئے، صوبائی ترجمان
  • بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان
  • کینیا میں حکومت مخالف مظاہرے: ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی، 500 سے زائد گرفتار
  • کینیا؛ حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاکتوں کی تعداد 31 ہوگئی؛ 500 سے زائد گرفتار
  • ملک بھر میں ووٹر کی تعداد کتنی ہوگئی؟ رپورٹ سامنے آگئی
  • بنوں:دہشتگردوں کا ڈرون حملہ، بم گھر پر گرنے سے خاتون جاں بحق،3 زخمی،تھانے کو بھاری نقصان  
  • اسرائیل کا ایران پر دوبارہ حملے کا منصوبہ، ایرانی فوج ہائی الرٹ ہوگئی
  • امریکی ریاست ٹیکساس میں طوفانی بارشیں اور سیلاب، ہلاکتوں کی تعداد 104 ہوگئی