خضدار؛ اسکول بس پر دہشتگردوں کے حملے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
اسلام آباد:
بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کے حملے کے نتیجے میں شہید طلباء کی تعداد 8 ہوگئی۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 8 معصوم جانیں فتنہ الہندوستان کی پاکستان میں دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔
مزید دو طلباء شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئیں، حملے میں شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالب علم شامل ہے۔
بس پر خود کش حملے کے پہلے روز چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں جماعت کی حفظہ کوثر اور دسویں جماعت کی عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں۔ طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔
خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشتگرد ریاست بھارت میں کی گئی، ان معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور انکے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کا خضدار میں آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک
سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے خضدار میں آپریشن کرکے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کے قبضے سے گولہ بارود اور اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آپریشن 14 اور 15 ستمبر کی درمیان شب کیا گیا جس میں دہشتگردوں اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: وزیر داخلہ محسن نقوی کا لکی مروت اور بنوں میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
آپریشن خفیہ معلومات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشتگردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں