خضدار سکول بس حملہ میں زخمی مزید 2 طالبات شہید، تعداد 8 ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
خضدار میں سکول بس پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملے میں زخمی مزید دو طالبات شیما اور مسکان دورانِ علاج شہید ہو گئیں۔سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار سکول بس حملے میں شہید ہونے والے طلباء اور طالبات کی تعداد 8 و گئی ہے جن میں ایک طالبعلم اور 7 طالبات ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ شیما ابراہیم اور مسکان زیر علاج تھیں مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئیں، خود کش حملے کے پہلے روز ثانیہ سومرو، حفظہ کوثر اور عیشا سلیم شہید ہوئی تھیں، طالب علم حیدر، طالبہ ملائکہ اور سحر سلیم نے دوران علاج جام شہادت نوش کیا۔سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ خضدار میں بزدلانہ حملے کی منصوبہ بندی دہشت گرد ریاست بھارت میں کی گئی، معصوم بچوں کے خون کا حساب فتنہ الہندوستان اور ان کے ہندوستانی آقاؤں سے لیا جائے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
خضدار خودکش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہیدہو گئیں
خضدار (ڈیلی پاکستان آن لائن )خضدار میں اسکول بس پر ہونے خود کش حملے میں زخمی ہونے والی مزید 2 طالبات شہید ہو گئیں۔
نجی ٹی وی جیونیوز نے سیکیورٹی ذرائع سے کہاہے کہ خضدار حملے میں زخمی ہونے والی 2 طالبات شیما ابراہیم اور مسکان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق خضدار حملے میں شہید ہونے والے طلبا و طالبات کی تعداد 8 ہو گئی، شہید ہونے والوں میں 7 طالبات اور ایک طالبعلم شامل ہے۔
یاد رہے کہ 21 مئی کو خصدار میں اسکول بس پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 5 طالبعلم شہید اور 51 بچے زخمی ہوئے تھے تاہم بعد ازاں مزید ایک بچہ دم توڑ گیا تھا۔
گزشتہ روز آندھی اور طوفان سے ہونے والے نقصانات کی تفصیلات سامنے آ گئیں
مزید :