غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
غزہ میں غذائی قلت کا شکار 4 سالہ بچہ شہید ہوگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 25 May, 2025 سب نیوز
غزہ میں امداد کی فراہمی معطل ہونے سے غذائی قلت کا شکار 4 سالہ محمد یاسین شہید ہوگیا۔
عرب میڈیا کے مطابق ورلڈ فوڈ پروگرام نے خبردار کیا ہے کہ غزہ میں 70 ہزار سے زائد بچے غذائی قلت کا شکار ہیں۔
دوسری جانب غزہ پر اسرائیلی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
غزہ میں خاتون ڈاکٹر کو دوران ڈیوٹی اپنے 9 بچوں کی لاشیں ملیں
غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں صبح سے اب تک مزید 9 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق گزشتہ روز اسرائیلی حملوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعاطف اکرام شیخ کی زیر صدارت ایف پی سی سی آئی کی ایگزیکٹیو اور جنرل باڈی کے اجلاس، موجودہ عہدیدران کی مدت میں ایک سال توسیع کی قرارداد متفقہ منظور حکومت اب بجلی نہیں خریدے گی، وزیراعظم جلد نیشنل ٹیرف پالیسی کا اعلان کریں گے: وزیر توانائی اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف فوری آپریشن کا فیصلہ اسرائیل کی گھر پر بمباری، فلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید پشاور بی آر ٹی فیز ٹو منصوبے کا فیصلہ؛ چین سے کتنی بسیں خریدی جائیں گی؟تفصیلات سب نیوز پر کوہستان اسکینڈل: وزیراعلی کے پی نے ایم پی اے ن لیگ کو 1 ارب کا نوٹس جاری کر دیا پنجاب: بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بندCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: غذائی قلت کا شکار
پڑھیں:
کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں 3 افراد زخمی، ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شدید زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن کر شدید زخمی ہوگیا ۔
تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس سوسائٹی بلاک 6 انبالہ بیکری کے قریب فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ہوگیا جسے انتہائی تشویشناک حالت میں چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
ریسکیو حکام کے مطابق مضروب کی شناخت 30 سالہ عمران کے نام سے کی گئی جسے پیٹ پر گولی لگی تھی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
اورنگی ٹاؤن خیر آباد امن چوک پیٹرول پمپ کے قریب فائرنگ سے 28 سالہ محمد علی زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
منگھوپیر پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ زاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
دریں اثنا شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے نیشنل ہائی وے منزل پمپ کے قریب فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے جناح اسپتال لیجایا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شناخت 24 سالہ انور شاہ کے نام سے کی گئی جسے ٹانگ پر گولی لگی تھی جبکہ فوری طور پر فائرنگ کی وجہ کا معلوم نہیں ہوسکا اس حوالے سے پولیس مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔