غزہ میں اسرائیلی حملوں کا خونریز دن: 52 فلسطینی شہید
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
غزہ: اسرائیلی حملوں میں گزشتہ روز کم از کم 52 فلسطینی شہید ہو گئے، الجزیرہ نے وفا نیوز ایجنسی کے حوالے سے یہ اطلاع دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شمالی غزہ کے علاقے جبالیا النزلة میں اسرائیلی افواج نے ایک گھر پر بمباری کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد کئی افراد لاپتا ہیں جن کی تلاش جاری ہے۔
اس دوران جنوبی شہر خان یونس میں بھی شدید گولہ باری اور فائرنگ کی اطلاعات موصول ہوئیں، جہاں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان
امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔
نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے۔ جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔
یاد رہے کہ واشنگٹن میں یہودی میوزیم کے باہر فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک ہوگئے جو اسرائیلی سفارت خانے کے اہلکار تھے۔