کراچی، عوامی تشدد سے مبینہ ڈاکو ہلاک، لاش عباسی شہید اسپتال منتقل
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
کراچی:
شہر قئد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے قذافی چوک کے قریب عوام نے ایک مبینہ ڈاکو کو پکڑ کر شدید تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضا کار موقع پر پہنچے اور لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی فوری شناخت ممکن نہیں ہو سکی، تاہم اس کی عمر تقریباً 35 سال بتائی جاتی ہے۔ لاش کو شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ورثا کی تلاش جاری ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پولیس وردی میں ڈکیتیاں کرنیوالے 4 ڈاکو ہلاک، 3 افغان شہری نکلے
پشاور کے علاقے میراکچھوڑی مہرگل کلے میں پولیس مقابلے کے دوران 4 ڈاکو ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس پہنچی تو ملزمان نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ سے گینگ کےچاروں ڈاکو ہلاک ہوگئے۔ پولیس کا بتانا ہے کہ ہلاک ملزمان 2003 سے پولیس کی وردی میں وارداتیں کرتے تھے، ڈاکوؤں نے ڈاکٹر کےگھر سےکروڑوں روپے اور زیورات بھی لوٹے تھے۔ایس ایس پی آپریشنز پشاور مسعود احمد بنگش نے اس حوالے سے بتایا کہ ہلاک چاروں ڈاکووں کی شناخت ہوگئی ہے، 3 ڈاکوؤں کا تعلق افغانستان سے ہے۔مسعود احمد بنگش کا کہنا ہے کہ ہلاک ڈاکوپشاور، راولپنڈی، نوشہرہ اور دیگراضلاع کی پولیس کو انتہائی مطلوب تھے، ڈاکووں نےحالیہ دنوں میں دو بڑی وارداتیں کی تھیں، ڈاکوؤں سے کلاشنکوف، رائفل ، 2 پستول اور موٹر سائیکلیں برآمد ہوئیں۔