شاہ محمود قریشی اسپتال سےڈسچارج،جیل منتقل کردیاگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 17 مئی 2025 کو صبح کے وقت سینے میں درد کی شکایت پر لاہور کے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ 8 روز تک زیر علاج رہے۔
ڈاکٹرز کی جانب سے طبیعت میں بہتری کے بعد انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرنے کی منظوری دی گئی، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری کی نگرانی میں انہیں اسپتال سے واپس منتقل کیا گیا۔
یاد رہے کہ اسپتال میں قیام کے دوران ان کے متعدد ٹیسٹ اور طبی معائنے کیے گئے، جن میں انجیوگرافی بھی شامل تھی۔ ڈاکٹروں نے شاہ محمود قریشی کو مزید آرام اور باقاعدہ چیک اپ کی ہدایت دی ہے۔
IMFمزیدپڑھیں:کیساتھ بجٹ اہداف پراتفاق رائےنہ ہوسکا، مذاکرات جاری رکھنےکااعلان
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی اسپتال سے
پڑھیں:
بیرسٹر گوہر کی شاہ محمود، پرویز الہٰی اور اعجاز چوہدری سے ملاقاتیں
فائل فوٹوچیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر علی پارٹی کے سینئر رہنما سے ملاقات اور عیادت کےلیے لاہور پہنچے تھے۔
شاہ محمود قریشی اور بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے وقت مہر بانو قریشی بھی موجود تھیں، اس دوران دونوں رہنماؤں میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین صحت کی خرابی کے باعث لاہور کے اسپتال میں زیر علاج ہیں۔
ذرائع کے مطابق بیرسٹر گوہر نے اپنے دورہ لاہور کے دوران سینیٹر اعجاز چوہدری سے بھی ملاقات کی۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے لاہور میں چوہدری پرویز الہٰی سے بھی ملاقات کی اور عیادت کی، ساتھ ہی ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔
اس موقع پر بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تیمار داری کےلیے لاہور کیا گیا، کوئی سیاسی بات چیت نہیں ہوئی، صرف عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔