لاہور:پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) سے واپس جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وکیل رانا مدثر نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا اب تک علاج مکمل نہیں ہوا، اس کے باوجود ان کے موکل کو ہسپتال سے کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا ہے۔

وکیل کا کہنا ہے کہ شاہ محمود قریشی کو جیل ٹرائل کے لیے منتقل کیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی کو دوبارہ اسپتال منتقل کیا جائے گا یا نہیں اس بارے میں کچھ بتایا گیا۔

یاد رہے کہ 17 مئی 2025 کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو دل کی تکلیف کے باعث جیل سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیولوجی (پی آئی سی) لاہور منتقل کیا گیا تھا۔

رہنما پی ٹی آئی کو نماز فجر کے بعد ریسکیو 1122 کے ذریعے پی آئی سی منتقل کیا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر ابتدائی طور پر جیل کے ڈاکٹر نے شاہ محمود قریشی کا معائنہ کیا اور ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

جیل حکام نے ڈاکٹر کی سفارش پر شاہ محمود قریشی کو نماز فجر کے بعد پی آئی سی منتقل کیا، حالت نہ سنبھلنے پر ہسپتال لے جایا گیا تھا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شاہ محمود قریشی کو پی ا ئی سی منتقل کیا

پڑھیں:

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، پیر کو سماعت ہوگی

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ایچ ای سی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے اپنی برطرفی کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ڈاکٹر ضیاء القیوم نے ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے نوکری سے برخاست کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔

درخواست پیر کے روز سماعت کے لیے مقرر کی گئی ہے، جس پر جسٹس راجہ انعام امین منھاس سماعت کریں گے۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں ایچ ای سی میں ان کے عہدے پر بحال کیا جائے۔

ڈاکٹر ضیاء القیوم نے معروف قانون دان عمران شفیق ایڈووکیٹ کے ذریعے درخواست دائر کی ہے۔ یاد رہے کہ ایچ ای سی نے حال ہی میں ڈاکٹر ضیاء القیوم کو ان کے عہدے سے برطرف کر دیا تھا، جس کے خلاف انہوں نے عدالتی چارہ جوئی کا راستہ اختیار کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈاکٹر ضیاء القیوم نے برطرفی کا فیصلہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا، پیر کو سماعت ہوگی
  • شاہ محمود قریشی اسپتال سےڈسچارج،جیل منتقل کردیاگیا
  • شاہ محمود قریشی اسپتال سے ڈسچارج، واپس جیل منتقل
  • پولیس نے شاہ محمود قریشی کو پی آئی سی سے جیل منتقل کر دیا
  • بیرسٹر گوہر پارٹی راہنما شاہ محمود قریشی کی عیادت کیلئے ہسپتال پہنچ گئے
  • چیئرمین پی ٹی آئی کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات، سیاسی امور پر تبادلہ خیال
  • سکردو 240 بیڈ ہسپتال کا کام 30 جون تک مکمل کرنے کی ہدایت
  • پاکستان افغانستان تعلقات کی بہتری کیلئے کردار ادا کر رہا ہوں: محمود خان اچکزئی
  • دل کی تکلیف: شاہ محمود قریشی کو ہسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ، خاندان اور وکلاء کو تشویش