غیر ملکی طلبہ کیلئے جاپان میں تعلیم کے بعد ملازمت کا سنہرا موقع
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
جاپان جہاں تیزی سے ترقی کر رہا ہے وہیں یہ ملک عالمی سطح پر اعلیٰ تعلیم کا مرکز بھی بن رہا ہے۔
جاپان کا ہدف ہے کہ وہ 2033 تک 4 لاکھ بین الاقوامی طلبہ کو اپنے تعلیمی اداروں میں شامل کرے گا۔ اس وقت جاپان میں 3 لاکھ 12 ہزار سے زائد غیر ملکی طلبہ جاپان میں زیر تعلیم ہیں۔
جاپان کی جانب سے ویزا کے عمل کو آسان بنانے کے لیے اصلاحات کی گئی ہیں، جن میں انگریزی میں ڈگری پروگرامز کا اضافہ، وظائف کی دستیابی میں اضافہ، اور ویزا درخواست کے معاملات میں بہتر سہولت شامل ہیں۔
طلبہ کے لیے ضروری دستاویزات میں درست پاسپورٹ، ادارے سے اہلیت کا سرٹیفیکیٹ، مکمل ویزا درخواست فارم، مالی وسائل کا ثبوت، تعلیمی دستاویزات (ٹرانسکرپٹ، سرٹیفیکیٹس)، حالیہ پاسپورٹ سائز تصاویر شامل ہیں کن کی ایپلیکشن کے دوران ضرورت پڑھ سکتی ہے۔
گریجویشن کے بعد ملازمت کے مواقع
جاپان تعلیم مکمل کرنے کے بعد طلبہ کو ورک ویزا کے مواقع بھی فراہم کرے گا، جن میں ڈیزیگنیٹٹ ویزا، جو طلبہ کو گریجویشن کے بعد روزگار کی تلاش کے وقت اپنے ساتھ رکھنا ہوگا اور ورک ویزا، جو خصوصی شعبوں جیسے انجینئرنگ، آئی ٹی، اور بین الاقوامی خدمات میں ملازمت کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔
سعودی عرب میں غیر قانونی حج کرنے والوں کے خلاف گرینڈ آپریشن
مہارت اور زبان
جاپان میں ملازمت حاصل کرنے کیلیے جاپانی زبان (JLPT N2 سطح) کا علم ہونا ضروری ہے، تاہم مختلف کمپنیاں 2 زبانیں بولنے والے عالمی ٹیلنٹ کو بھی مواقع فراہم کرتی ہیں جو جاپان میں تعلیم اور مستقبل میں آنے والے مواقعوں کا فائدہ اٹھانے کے لیے بہتر راستہ فراہم کرتا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: جاپان میں کے لیے کے بعد
پڑھیں:
بانی پی ٹی آئی اقتدار کیلئے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، حنیف عباسی
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار کے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔
ایک بیان میں حنیف عباسی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے ملکی اداروں کے خلاف زہر اگلا جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کی وجہ سے ملک میں امن قائم ہے، ایک جماعت نے سازش کے تحت ملکی اداروں پر حملے کیے۔
وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا پر ملک کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا، انتشاری ٹولے نے ہمیشہ ملک میں فتنہ فساد برپا کیا ہے۔
اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے کالعدم ٹی ٹی پی کو ملک میں دوبارہ بسایا، بانی پی ٹی آئی اقتدارکے لیے ملک دشمنوں کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں۔