لاہور ایئرپورٹ : 4پروازیں منسوخ ، متعدد تاخیر کا شکار
اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT
سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ،لاہور آنے اور جانیوالی 4پروازیں منسوخ جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔
جدہ سے لاہور آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 منسوخ ہو گئی۔جدہ جانے والی سعودی ایئرکی پروازایس وی 739 ،کراچی سے لاہور آنے والی کی پرواز پی اے 406 جبکہ کراچی سے آنےوالی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 منسوخ کرنا پڑی۔
کراچی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔
غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی پرواز
پڑھیں:
کراچی سے لاہور پہنچی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی
لاہو ر(ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی سے لاہور پہنچنے والی پرواز شدید طوفان کے باعث خوفناک حادثے سے بال بال بچ گئی۔
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ائیرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی اور طیارے کو طوفان کے باعث شدید جھٹکے لگے، مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔
نجی ائیر لائن کی پرواز ایف ایل 842 کے مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔پائلٹ نے بڑی مہارت سے طیارے کو واپس اڑایا، ائیر ٹریفک کنٹرول نے طیارے کو کراچی واپس بھیج دیا
اسلام آباد سے لاہور پہنچی پرواز پی کے 6385 بھی کراچی منتقل کر دی گئی جبکہ شدید طوفان کے باعث کراچی کی 2 پروازیں پی کے 305، پی اے 405 کی روانگی میں تاخیر ہے۔
یمن میں امریکی حملے میں اہم شخصیت ہلاک
مزید :