Nawaiwaqt:
2025-09-18@15:57:57 GMT

صدر زرداری لاہور پہنچ گئے

اشاعت کی تاریخ: 25th, May 2025 GMT

صدر زرداری لاہور پہنچ گئے

لاہور (نیٹ نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر زرداری  کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔ صدر زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے ۔ پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔ صدر  زرداری لاہور میں قیام کے دوران پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: لاہور میں کریں گے

پڑھیں:

جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب

سیالکوٹ (نامہ نگار) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے یہاں گرینڈ ایشین یونیورسٹی سیالکوٹ میں منعقدہ 3 روزہ تھرڈ نیشنل ورکشاپ آن UI گرین میٹرک ورلڈ یونیورسٹی رینکنگز سے بطور مہمان خصوصی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب نے کہا پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے شدید متاثر دنیا کے پہلے پانچ ممالک میں شامل ہے۔ موسمی تغیرات سے متعلق واضح روڈ میپ بنانے کیلئے قومی و بین الاقوامی مباحثوں کی اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا حکومتی اداروں، عوام اور جامعات کو مشترکہ کوششوں کے ذریعے موسمی تغیرات کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا۔ اس مقصد کیلئے نئی پالیسی سازی وقت کی اہم ضرورت ہے۔ کلائمیٹ چینج کے حوالے سے نصاب میں تبدیلیاں ناگزیر ہو چکی ہیں۔ پاکستان کی حکومت اقوامِ متحدہ کے ایس ڈی جی ایس اے پروگرام کے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے پرعزم ہے۔ انہوں نے بتایا تمام یونیورسٹیز کو کلائمیٹ چینج کے پروگرامز شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ 

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف علی زرداری کا ارومچی کے اربن آپریشنز اینڈ مینجمنٹ سینٹر کا دورہ ، ارومچی کے میئر اور سنکیانگ کے نائب گورنر نے استقبال کیا
  • صدرمملکت آصف علی زرداری شنگھائی سے ارومچی پہنچ گئے
  • جامعات ‘حکومتی اداروںکو موسمی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنا ہو گا: گورنر پنجاب
  • پنجاب حکومت سیلاب سے نمٹنے کیلئے پوری کوشش کر رہی ہے، سردار سلیم حیدر خان
  • صدر آصف علی زرداری اُرومچی پہنچ گئے، شاندار استقبال
  • سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی اولین ترجیح ہے: گورنر پنجاب
  • سی سی ڈی کے قیام کیخلاف درخواست، لاہورہائیکورٹ نے وکیل کو پٹیشن میں ترمیم کی مہلت دیدی
  • پنجاب میں مون سون کا 11واں اسپیل، کن شہروں میں بارش کا امکان؟
  • قائد پاکستان مسلم لیگ نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ
  • نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ