ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بارش کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور بارش کے بعد پی ڈی ایم اے نے ڈپٹی کمشنرز اور ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آپریشن سنٹرز کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ احتیاط کریں اور بجلی کے کھمبوں، لٹکتے تاروں اور کچی عمارتوں سے دور رہیں۔ ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں اور بارش کے دوران غیر ضروری باہر نکلنے سے گریز کریں۔ شہری کسی بھی ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کے ہیلپ لائن نمبر 1129 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: پی ڈی ایم اے اور بارش کے

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب میں طوفان اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر

صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت میں تیز آندھی اور طوفان اور بارش کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہو گیا۔ فلائی جناح کی کراچی سے لاہور آنے والی پرواز کا رخ دوبارہ واپس کراچی موڑ دیا گیا، کراچی سے لاہور آنے والی پرواز 842 لاہور کی فضائی حدود سے چکر لگانے کے بعد رن وے کلیئر نہ ہونے کے باعث طوفان کی شدت  کے باعث کنٹرول ٹاور میں فلائی جناح کی پرواز کا رخ واپس کراچی کی طرف موڑنے کی ہدایت دے دی گئی۔

موسم کی خرابی کے باعث پی آئی اے کی اسلام آباد لینڈ کرنے والی پرواز 6385 کا رخ بھی واپس موڑ دیا گیا۔ اسی طرح پی آئی اے کی پرواز 6385 اسلام آباد کو موسم خراب ہونے کے باعث لاہور کی طرف موڑا تو کنٹرول ٹاور نے لاہور کا موسم خراب ہونے پر طیارے کو لاہور سے واپس بھیجوا دیا، ایئر بلیو کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 405 کو رن وے سے واپس بلا لیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: آندھی اور طوفان کے باعث مختلف حادثات میں 10 افراد جاں بحق، 51 زخمی
  • پنجاب میں طوفان اور بارش سے تباہی، حادثات میں 7 شہری جاں بحق اور 41 زخمی
  • لاہور سمیت پنجاب میں طوفان اور بارش سے فلائٹ آپریشن متاثر
  • پنجاب میں بارش، طوفان نے تباہی مچا دی،9افراد جاں بحق، لاہور میں اورنج ٹرین بند
  • پنجاب میں گرمی کی لہر؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
  • ملک کے مختلف حصوں میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری متوقع
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں آج رات سے بارش کا امکان
  • لاہور سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی؛ پارہ 43 ڈگری تک جانے کا امکان
  • پنجاب میں ہولناک گرمی، عوام کیلئے الرٹ جاری