اسلام آباد میں دن کے وقت اندھیراچھاگیا، تیز ہواﺅں کے ساتھ شدید بارش اور ژالہ باری
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24 مئی 2025)وفاقی دارالحکو مت اسلام آباد میں دن کے وقت اندھیرا چھاگیا،جڑواں شہروں میں دن کو رات ہوگئی اور کالی گھٹاﺅں کے بعد ژالہ باری کیساتھ طوفانی بارش ہوئی ہے ،تیز ہواﺅں چلنے کے باعث اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بجلی کی سپلائی منقطع ہوگئی،بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا،شہر میںدن ایک بجے ہی شام کا سماںہوگیا اورشہری گاڑیوں کی بتیاں بھی آن کرنے پر مجبور ہوگئے۔
شہر میں کالے بادلوں اور گردو غبار کے شدید طوفان سے ہر طرف اندھیرا چھا گیا ہے جس کے باعث دن میں رات کا منظر پیش کرنے لگا۔اسلام آباد اور راولپنڈی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ شدید بارش کا سلسلہ جاری ہے۔،ایبٹ آباد ،ہری پور،اٹک کے مختلف علاقوں میں بھی تیزآندھی و طوفان اور شدید بارش کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔(جاری ہے)
اسی طرح مردان کے علاقوں میں بھی تیز اور شدید بارش کے ساتھ ژالہ باری ہوئی اس کے ساتھ سوات مینگورہ بھی گرد شدید بارش ہوئی ۔
ندی میں شدید طغیانی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔قبل ازیں این ڈی ایم اے نے موسمی ایڈوائزری الرٹ جاری کرتے ہوئے طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کیاتھا۔این ڈی ایم کی جانب سے الرٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک سے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کرتے ہوئے راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔این ڈی ایم اے کے مطابق تیز ہوائیں درختوں کے گرنے اور بجلی کے نظام میں خلل کا سبب بن سکتی ہیں۔گرد آلود طوفان سے عمارتوں کو نقصان اور حد نگاہ میں کمی کا خدشہ ہے۔این ڈی ایم اے نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نکلنے سے گریز کریں۔حفاظتی تدابیر اختیار کریں، موسمی حالات خطرناک ہو سکتے ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے جبکہ بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔ ڑوب، موسی ٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے علاقوں میں اسلام آباد ڈی ایم کے مختلف کے ساتھ
پڑھیں:
وفاقی دارالحکومت میں کالی گھٹائیں،دن رات میں تبدیل ،سمیت گردونواح میں طوفانی بارش، تیز ہوائیں چلنے سے بجلی منقطع
اسلام آباد(اوصاف نیوز)اسلام آباد ، راولپنڈی سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کےساتھ شدید بارش، ژالہ باری ،تیز ہواوں کے باعث بجلی کی سپلائی منقطع ،
راولپنڈی،ہری پور،خان پور، ایبٹ آباد، لوئردیر، بونیر، صوابی، مانسہرہ، ٹیکسلا، نوشہرہ میں آندھی اورطوفانی ہوائیں چلنے سے بجلی کی سپلائی منقطع ہو گئی۔
طوفانی ہواؤں کی وجہ سے قائداعظم یونیورسٹی کیکینٹینکا شیڈ گرگیاجبکہ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام افسران کو الرٹ کردیا کہ وہ مختلف علاقوں میں مانیٹرنگ یقینی بنائیں
زیر تعمیر عمارات اور نالوں کی صورتحال پر بھی نظر رکھی جائے۔ ٹریفک پولیس کے ساتھ مل کر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنایا جائے۔ دوسری جانب مینگورہ میں بارش اور ژالہ باری کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔
بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہو گیا، سوات میں مختلف سڑکوں پر پانی جمع ہونے کی وجہ سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، بارش اور طوفان کے باعث کئی علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی ہے۔
مودی کو جھٹکا،بنگلہ دیش نے بھارت کیساتھ دفاعی معاہدہ منسوخ کردیا