آج شام تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 مئی 2025ء ) آج شام تک ملک کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے، اس حوالے سے نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر نے کہا ہے کہ اگلے 2 سے 4 گھنٹوں کے دوران پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارش کی توقع ہے، پوٹھوہار ریجن میں گرج چمک، آندھی اور ژالہ باری اوربارش کا امکان ہے، اسلام آباد، راولپنڈی، اٹک، جہلم اور چکوال میں موسلا دھاربارش متوقع ہے، تیز ہواؤں کے باعث ممکنہ طور پر بجلی بند رہ سکتی ہے اس کے علاوہ تیز ہواؤں کے باعث درخت بھی گر سکتے ہیں۔
اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، گجرات، سیالکوٹ، مظفر گڑھ، تونسہ شریف، خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم اور حافظ آباد میں بھی بارش ہوسکتی ہے، اسی طرح بیشتر علاقوں میں آندھی، گرج چمک، ژالہ باری اور موسلادھار بارش کی توقع ہے، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ، فیصل آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر، ملتان، ڈیرہ غازی خان، لیہ اور جھنگ میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔(جاری ہے)
بتایا گیا ہے کہ چترال، دیر، سوات، مالاکنڈ، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، کرم، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، صوابی، وزیرستان، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت میں بارش کی توقع ہے، بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، ژوب، موسی ٰ خیل، بارکھان، خضدار اور لسبیلہ میں بارش ہونے کی توقع ہے، سندھ کے ساحلی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے میں موسلادھار بارش اور ژالہ باری علاقوں میں اسلام آباد کی پیشگوئی کی توقع ہے
پڑھیں:
کراچی کے مختلف علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
— فائل فوٹوکراچی میں آج بھی صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی اور ہلکی بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
کراچی میں آج صبح اور رات میں کہیں کہیں بوندا باندی کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ کراچی کی ہوا میں نمی کا تناسب 79 فیصد ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں سمندری ہوائیں 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے یہ بھی بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔