آج بروز ہفتہ ملک بھر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان، موسمیات نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آج بروز ہفتہ کے روز آند ھی /جھکڑ/گرج-چمک /ژالہ باری اور تیز/موسلادھار بارش کے باعث کمزور انفراسٹرکچر (بجلی کے کھمبے، درخت، گاڑیاں، سولر پینل وغیرہ) کو نقصان کا اندیشہ۔
ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔ تاہم کشمیر ، با لائی خیبرپختونخوا ،خطہ پوٹھوہار ، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
ہفتہ کے روز کشمیر، خیبرپختونخوا ، اسلام آباد، پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی/جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش/ ژالہ باری کی توقع۔ ملک کےدیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔
آج ریکارڈ کئے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت : سبی51، دادو 50، موہنجوداڑہ ، جیکب آباد اور شہید بینظیر آباد میں 49ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
ہفتہ (رات) : اسلام آباد اور گردونواح میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/جھکڑ اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع۔ اس دوران چند مقامات پرژالہ باری کی بھی توقع۔
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ اسلام ا باد چند مقامات کی توقع
پڑھیں:
کوئٹہ میں سردیوں کی آمد، موسم کے ساتھ ساتھ لوگوں کے مزاج بھی بدلنے لگے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سردیاں کوئٹہ موسم