این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
این ڈی ایم اے کی جانب سے موسمی صورتحال پر جاری ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این ڈی ایم اے نے اگلے 12 تا 36 گھنٹے کے دوران ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری کر دی۔ ایڈوائزری کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ راولپنڈی، اسلام آباد سمیت پنجاب کے بیشتر شہروں میں آندھی، طوفان، گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، اٹک، جہلم، چکوال، میانوالی، سیالکوٹ، فیصل آباد، سرگودھا، گوجرانوالہ، گجرات، لاہور اور نارووال میں بھی بارش کا امکان ہے۔
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں بشمول چترال، بٹگرام، کوہستان، کوہاٹ، کرم، بنوں میں بھی اگلے 12 سے 36 گھنٹے کے دوران بارش متوقع ہے۔ مردان، پشاور، صوابی، چارسدہ، نوشہرہ، مانسہرہ، ابیٹ آباد میں بھی آندھی، طوفان، گرج چمک کے بارش کا امکان ہے، ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: گرج چمک کے ساتھ بارش بارش کا امکان ہے
پڑھیں:
لاہور ڈی ایچ اے میں بارش کے بعد پانی بھرگیا، رابی پیرزادہ کا مریم نواز سے شکوہ
پنجاب میں بارشوں کے بعد لاہور کے ڈی ایچ اے میں بھی گھٹنوں گھٹنوں پانی کھڑا ہوگیا۔ رابی پیرزادہ نے بھی اپنے گھر کے قریب کھڑے پانی کی ویڈیو بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے شکوہ کر ڈالا۔
رابی پیرزادہ نے اپنے فیس بک پیج پر بارش کے بعد کھڑے ہوئے پانی کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے جس کا کیپشن ’’بارش کے بعد لاہور کی صورت حال اور مریم نواز کا ستھرا پنجاب‘‘ دیا ہے۔ اور ویڈیو پر لکھا ہے ’’مریم نواز صاحبہ، دیکھیں لاہور کے ساتھ کیا ہورہا ہے‘‘۔
رابی پیرزادہ نے وزیراعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ’’مریم نواز صاحبہ! یہ میں اپنے گھر میں کھڑی ہوں، جو کہ لاہور کے مہنگے ترین علاقے میں آتا ہے، یہ ڈی ایچ اے فیز ون ہے۔ میرے آفس ، میرے اسکول کے اندر بہت نقصان ہوا ہے۔ وہ شعیب صاحب جن سے آپ ساری انفارمیشن لیتی ہیں وہ پتا نہیں کس علاقے میں رہتے ہیں۔ ڈی ایچ اے کا حال بہت خراب ہے۔ مجھے نہیں پتا وہ 960 گاڑیاں کہاں کام کررہی ہیں۔‘‘
https://www.facebook.com/RabiPirzadaMusic/videos/%D8%A8%D8%A7%D8%B1%D8%B4-%DA%A9%DB%92-%D8%A8%D8%B9%D8%AF-%D9%84%D8%A7%DB%81%D9%88%D8%B1-%DA%A9%DB%8C-%D8%B5%D9%88%D8%B1%D8%AA-%D8%AD%D8%A7%D9%84-%D8%A7%D9%88%D8%B1-%D9%85%D8%B1%DB%8C%D9%85-%D9%86%D9%88%D8%A7%D8%B2-%DA%A9%D8%A7-%D8%B3%D8%AA%DA%BE%D8%B1%D8%A7-%D9%BE%D9%86%D8%AC%D8%A7%D8%A8lahore-rain-suthrapunj/1344354571218376/رابی پیرزادہ نے بارش کے بعد علاقے کی زبوں حالی کا شکوہ کیا۔ بعد ازاں ویڈیو کے کمنٹس میں لکھا ’’یہ ویڈیو ڈی ایچ اے میں ضرور ریکارڈ ہوئی ہے، مگر بارش کے بعد تقریباً پورے لاہور کا یہی حال ہے۔ اس ویڈیو کا مقصد کسی مخصوص علاقے یا ادارے پر تنقید کرنا نہیں، بلکہ اربابِ اختیار تک عوام کی مشکلات پہنچانا ہے تاکہ بروقت اور مؤثر اقدامات کیے جا سکیں۔‘‘
رابی پیرزادہ کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تاہم کئی صارفین نے کمنٹ کیا کہ شدید بارش کے بعد پانی کا کھڑا ہونا عام بات ہے، جو کہ فوری نہیں نکالا جاسکتا۔ لیکن چند گھنٹوں بعد پانی کی نکاسی کردی گئی۔