پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آندھی اور بارش کی نوید سنادی گئی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
پی ڈی ایم اے نے پنجاب بھر میں آندھی اور بارشوں کا نیا الرٹ جاری کردیا، ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران صوبے کے بیشتر اضلاع میں تیز ہوائیں چلیں گی اور بارش ہوگی۔پی ڈی ایم اے پنجاب نے صوبے بھرمیں آندھی اور بارشوں کا الرٹ جاری کردیا. ترجمان کے مطابق 23 اور 24 مئی کے دوران گوجرانوالہ، چکوال، منڈی بہاوالدین، جہلم، راولپنڈی، گلیات، مری، اٹک میں گرد آلود ہوائیں چلنے کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس کے علاوہ لاہور، قصور، سیالکوٹ ،نارووال، اوکاڑہ، فیصل آباد ،جھنگ، میانوالی اور جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کی پیشگوئی بھی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا کہتے ہیں کہ بارشوں کے سلسلے سے گرمی اور ہیٹ ویو میں کمی آئے گی.
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: اور بارش
پڑھیں:
ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
ویب ڈیسک: ملتان سمیت پنجاب کے بیشتر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔
پی ڈی ایم اے کو پنجاب کے تمام اضلاع سے زلزلے سے متعلق ابتدائی رپورٹ موصول ہوئی، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی۔
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق زلزلے کا مرکز ویسٹ ملتان 126 کلو میٹر اور گہرائی 55 کلومیٹر تھی۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
پنجاب بھر کی انتظامیہ عمارتوں کی چیکنگ میں مصروف ہے۔ پی ڈی ایم اے کے صوبائی کنٹرول روم سمیت پنجاب بھر کے ضلعی ایمرجنسی آپریشن سینٹرز 24/7 الرٹ ہیں۔
زلزلے سے نقصانات کی اطلاع پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر دی جا سکتی ہے۔
Ansa Awais Content Writer