مریم نواز کا فوج اور پاکستان کیخلاف بیان غداری کے مترداف ہے،ملک احمد خان بھچر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, May 2025 GMT
قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا۔ اسلام ٹائمز۔ اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے بیان کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کروا دی۔ قرارداد اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی جانب سے جمع کروائی گئی۔ فرخ جاوید مون، احمر بھٹی، علی امتیاز، معین قریشی بھی قرارداد جمع کروانے والوں میں شامل ہیں۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے بیان دیا کہ انڈیا نے حملہ کرکے جو نقصان پہنچایا اس سے زیادہ نقصان ایک سیاسی جماعت نے 9 مئی کو پہنچایا، وزیر اعلی کا یہ بیان پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے، کیا ہمارے معصوم بچے، عورتیں اور عام شہری جو شہید ہوئے ان کی جانوں کی وزیراعلی کے نزدیک کوئی اہمیت نہیں، وزیراعلیٰ نے پاکستان تحریک انصاف کے بغض میں بھی پاکستان کی سلامتی کیخلاف بیان دیا، ان کا یہ بیان مودی کیساتھ اظہار یکجہتی ظاہر کرتا ہے، پاکستان تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت ہے، فارم 47 کے باوجود قومی اسمبلی میں اس کی اکثریت ہے۔
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ فارم 47 کے باوجود پی ٹی آئی کے پنجاب میں 100 سے زائد ممبر ہیں، ایک صوبے میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے جوکہ وفاق کی علامت ہے، یہ فارم 47 کے مینیج الیکشن کے بعد وزیر اعلی بنیں اور 9 مئی کو سامنے رکھتے ہوئے ملکی سلامتی کیخلاف بیان دیا، 9 مئی کے مقدمات، ظلم اور جس طرح مقدمات کو چلایا جا رہا ہے وہ پوری دنیا کے سامنے ایک تلخ حقیقت ہے، پاکستان تحریک انصاف کا مطالبہ ہے کہ جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جنہوں نے سی سی ٹی وی کیمرے چوری کیے انہیں کہڑے میں لایا جائے، وزیراعلی پنجاب نے مسلح افواج اور پاکستان کیخلاف یہ جو بیان دیا ہے یہ غداری کے مترداف ہے، اس بیان پر وزیراعلی پنجاب پوری قوم سے معافی مانگیں اور پنجاب اسمبلی اس مذمتی قرارداد کو منظور کرے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کی سلامتی کیخلاف پاکستان تحریک انصاف وزیراعلی پنجاب مریم نواز
پڑھیں:
جو 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں: مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے کہا ہےکہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں۔سرگودھا میں طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جس طرح لیپ ٹاپ کو بچا کر رکھتے ہیں کہ اس میں کوئی وائرس نہ آجائے، اس طرح ذہن کو بھی بچا کر رکھنا ہے کہ اس میں کوئی پولیٹیکل وائرس نہ آجائے۔تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو کچھ 9 مئی کو ہوا اور جو کچھ بھارت نے کیا اس میں زیادہ فرق نہیں، شخصیت سے اختلاف ہوسکتا ہے مگر 9 مئی کو فوجی تنصیبات کو نذر آتش کیاگیا، ان کا نشانہ بھی ہماری فوج تنصیبات تھیں، اس جماعت نے وہ کیا جو دشمن دہائیوں میں نہ کرسکا۔ان کا کہنا تھا کہ جو 9 مئی کو ایک جماعت نے کیا اور کچھ لوگوں نے بہکاوے میں کیا وہی دہشتگرد کرتے ہیں، اس سیاسی شخصیت کا ٹارگٹ بھی ہماری مسلح افواج تھیں، جن تنصیبات کو آگ لگائی گئی تھی اسی فضائیہ نے دشمن کے 5 جہازوں کو مار گرایا۔وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ نوجوانوں کبھی فتنہ فساد کا ایندھن نہ بننا، کبھی اپنے وطن کے خلاف زبان نہیں چلانا، نقصان نہیں پہنچانا، دھرتی ماں کے خلاف قدم نہ اٹھانا، اپنے ملک کی آہنی دیوار بنو۔