آج بروز جمعہ ملک کے بیشتر میدانی علاقے شدید گرمی کی لہر کے زیر اثر رہنے کی توقع ہے جس کے باعث ملک کے جنوبی علاقوں (سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہے گا جبکہ بالائی علاقوں (وسطی/ بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان) میں معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ہے تاہم شام یا رات کے دوران کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور شمال مشرقی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی بھی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع  میں بارش کا امکان

ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہےگا۔ تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد اور بالائی پنجاب میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیے کراچی کو سمندری طوفان کا خطرہ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: چند مقامات پر علاقوں میں توقع ہے ملک کے

پڑھیں:

پشاور کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ

شہر کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، اس سلسلہ میں اعلامیہ بھی جاری ہو گیا۔

ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق دفعہ 144 کا نفاذ فلائٹ سیفٹی کے پیش نظر کیا گیا ہے، دفعہ 144 کا نفاذ 60 روز کے لئے ہو گا۔

اعلامیہ کے مطابق ہوائی فائرنگ، ڈورن، کبوتر اور پتنگ اُڑانے پر پابندی عائد ہو گی، دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر پابندی ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی: مختلف علاقوں میں بلندی سے گر کر دو محنت کش جاں بحق
  • پشاور کے مختلف علاقوں میں دفعہ 144 نافذ
  • این ڈی ایم اے نے ممکنہ موسمی صورتحال پر ایڈوائزری جاری
  • گرمی کے ستائے عوام کیلئے محکمہ موسمیات کی جانب سے اچھی خبر آ گئی
  • شدید گرمی کے بعد ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیشگوئی
  • ملک کے مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کے لیے مویشی منڈیوں کے مقامات کا اعلان کر دیا گیا
  • ملک بھر میں گرمی شدت برقرار ، بعض مقامات پر بارش کا امکان
  • ملک کے مختلف علاقوں میں موسم کی صورتحال جانئے
  • اس سال مون سون میں زیادہ بارشیں متوقع ہیں، این ڈی ایم اے