پنجاب میں گرمی کی لہر؛ بارش ہوگی یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:
صوبائی دارالحکومت سمیت پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے بارش سے متعلق بھی پیش گوئی کی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب کے میدانی علاقے ان دنوں شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، تاہم گزشتہ چند روز کی نسبت سورج کی تپش میں قدرے کمی آنے سے شہریوں نے سکھ کا سانس لیا ہے۔
دوسری جانب لاہور میں چلنے والی ہلکی ہواؤں نے گرمی کی شدت کو کچھ حد تک کم ضرور کیا، مگر موسم اب بھی خشک اور گرم ہے۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے۔
شہریوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رہنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران موسم مزید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ بارش کے کوئی امکانات موجود نہیں۔
ماہرین موسمیات کے مطابق موجودہ موسم کا سلسلہ برقرار رہنے کی صورت میں درجہ حرارت میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔
شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز کریں، پانی کا زیادہ استعمال کریں اور خاص طور پر بچوں اور بزرگوں کا خصوصی خیال رکھیں، تاکہ گرمی کے اثرات سے محفوظ رہ سکیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گرمی کی
پڑھیں:
محکمہ ایکسائزسندھ، نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں31دسمبرتک توسیع، نوٹیفکیشن جاری
کراچی (اسٹاف رپورٹر)سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔