بحیرہ عرب میں موجود کم دبائوشدت اختیار کرگیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
کراچی سے فاصلہ کم ہونے لگا،سسٹم شمال کی طرف بڑھے گا،محکمہ موسیات
مشرقی وسطی بحیرہ عرب میں موجود کم دباو شدت اختیار کر گیا جو کراچی سے تقریبا 985 کلومیٹر جنوب مشرق میں ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق سازگار ماحولیاتی حالات کی وجہ سے اگلے 24 گھنٹوں کے دوران سسٹم کے مزید شدت سے مضبوط ڈپریشن میں تبدیل ہونے کا امکان ہے اور توقع ہے کہ سسٹم ابتدائی طور پر شمال کی طرف بڑھے گا۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر فی الحال پاکستان کے کسی ساحلی علاقے کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر کراچی سمندری سرگرمی کی نگرانی کر رہا ہے، سسٹم کے ردوبدل سے متعلق وقتا فوقتا آگاہ کیا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سسٹم کے زیر اثر کراچی میں تیز سمندری ہوائیں چل رہی تھیں۔
ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
کراچی، این آئی سی ایچ میں انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا، ینگ ڈاکٹر کا اوپی ڈی کا بائیکاٹ
کراچی:سندھ میں بچوں کے سب سے بڑے اسپتال (این آئی سی ایچ) میں طبی اور انتظامی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے او پی ڈی کا مکمل بائیکاٹ کیا گیا۔
این آئی سی ایچ میں انتظامی بحران کے خلاف مظاہرین نے کہا کہ اسپتال میں کولنگ سسٹم ناکام ہوچکا ہے، جس سے آئی ٹی یو اور وارڈز کی سروسز بری طرح متاثر ہو رہی ہیں۔
احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں نے دعویٰ کیا کہ اسپتال میں ڈاکٹروں کی شدید کمی ہے اور حکومت تعیناتیوں میں تاخیر کر رہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی کی ناقص صورت حال کے باعث ڈاکٹرز پر تشدد کے واقعات معمول بن چکے ہیں، ریڈیالوجی ڈپارٹمنٹ کی سروسز معطل ہوچکی ہیں اور ادویات کی قلت نے والدین کو مہنگی دوائیں جیب سے خریدنے پر مجبور کر دیا ہے۔
ڈاکٹروں کے مطابق وہ زکوٰۃ اور عطیات کے ذریعے مریض بچوں کے لیے ادویات کا بندوبست کرنے پر مجبور ہیں۔
مذکورہ ڈاکٹروں نے مطالبہ کیا کہ بچوں کو علاج کی سہولیات، عملے کو تحفظ اور اسپتال کا نظام شفاف بنایا جائے، بصورت دیگر او پی ڈی سروسز غیر معینہ مدت کے لیے بند کر کے دھرنا دیا جائے گا۔
دوسری جانب اسپتال کے ڈائریکٹر ناصر سدل نے احتجاج کرنے والے ڈاکٹروں کو او پی ڈی بحال کرنے کی ہدایت کی، جس پر ان کے اور ڈاکٹروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔