پورے ٹورنامنٹ میں کچھ اہم شعبوں میں ناکام رہے، شاداب خان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 سے اخراج کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے اگلے سیزن میں زبردست واپسی کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹیم پورے ٹورنامنٹ میں کچھ اہم شعبوں میں ناکام رہی.
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے میچ میں لاہور قلندرز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 95 رنز سے شکست دے کر ان کا پی ایس ایل 10 کا سفر ختم کردیا۔ لاہور نے پہلے کھیلتے ہوئے محمد نعیم اور کوسل پریرا کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت 202 رنز بنائے۔
کوسل پریرا نے 35 گیندوں پر 61 رنز بنائے، جب کہ محمد نعیم نے 25 گیندوں پر برق رفتار 50 رنز اسکور کیے۔ جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم 15.
اسلام آباد کی جانب سے آغا سلمان 33 اور شاداب خان 26 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ باقی تمام بیٹرز دہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکے۔
میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شاداب خان نے اعتراف کیا کہ ہم اس پورے ٹورنامنٹ میں کچھ اہم شعبوں میں ناکام رہے، خاص طور پر اہم مواقع پر وکٹیں نہ لینا اور پاور پلے میں مخالف ٹیم کو کھل کر کھیلنے دینا ہمارے لیے مہنگا ثابت ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ الیکس ہیلز کی عدم دستیابی کے باعث محمد شہزاد کو اوپننگ کے لیے بھیجا گیا۔ "شہزاد وائٹ بال کرکٹ میں زیادہ تر اوپننگ کرتے آئے ہیں، مگر بدقسمتی سے آج یہ فیصلہ کارگر نہ ہوا۔
شاداب نے پچز کو کھیل کے لیے موزوں قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل فرق مہارت اور مؤثر انداز میں پلان پر عمل کرنے کا ہوتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ صاحبزادہ فرحان کی پرفارمنس ہمارے لیے حوصلہ افزا رہی۔ اگرچہ ہم بحیثیت ٹیم کلیدی لمحات کو سنبھالنے میں ناکام رہے، لیکن ہم اس پر غور کریں گے، سیکھیں گے اور ان شاء اللہ اگلے سیزن میں بھرپور واپسی کریں گے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: اسلام آباد میں ناکام
پڑھیں:
وفاقی حکومت کا مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کا فیصلہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وفاقی حکومت نے مختلف شعبوں میں اصلاحات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے لئے اہم فیصلہ کیا ہے۔
نجی ٹی وی سماء نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف وزارت تجارت،صنعت و پیداوار اور اطلاعات سمیت کئی وزارتوں کے سیکرٹریز سے ناخوش ہیں،وزیراعظم نے 7وزارتوں کےسیکرٹریزنجی شعبے سے لینے کی ہدایت کردی۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نےباقاعدہ اشتہار جاری کردیا،پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسرز،ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور مختلف اداروں کےسربراہان کے لیےدرخواستیں طلب کرلیں،اہم عہدوں پر تعیناتیاں 2 سال کی کارکردگی کی بنیاد پر کنٹریکٹ پر ہوں گی۔
ایس آئی ایف سی کی بدولت توانائی کے شعبے کا خود انحصاری کی طرف سفر تیز
نئی پالیسی کے تحت گریڈ 22کے افسران کو بھی پرکشش ملازمت لینےکا موقع دیا جائے گا،بھرتی ہونے والے افسران کو بھاری تنخواہیں اور مراعات دی جائیں گی۔اہلیت کے لیے کم از کم ماسٹرز،20 سال کا تجربہ اور 12 سال سینئر سطح پر خدمات کی شرط رکھی گئی ہے،امیدوار کی زیادہ سے زیادہ عمر 60 سال ہوگی، مزید رعایت بھی دی جا سکے گی۔
وزیراعظم ہاؤس کےمطابق حکومتی اقدام سےنظام کومؤثر، فعال اور جدید بنایا جاسکے گا،بہترین ماہرین کو راغب کرنے کیلئے تنخواہیں اور مراعات مارکیٹ ریٹس کے مطابق ہوں گے۔
مزید :