آئندہ چند گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی سمیت بالائی علاقوں میں بارش کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آئندہ ایک سے 2 گھنٹوں کے دوران تیزبارشوں کا امکان ہے جب کہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش ہوئی۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ اسلام آباد، راولپنڈی،اٹک، مری گلیات،کشمیر میں بارش ہوسکتی ہے، شہریوں سے گزارش ہے احتیاطی تدابیراختیارکریں۔
رپورٹ کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں گرمی کا زورٹوٹ گیا ہے اور ٹھنڈی ہوائیں چل رہی ہیں۔
اس کے علاوہ سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری ہوئی، سوات کے مختلف علاقوں میں بارش اور ژالہ باری سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ بارش سے بجلی کی بندش اور شدید گرمی سے پریشان عوام کے چہروں پر خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
ادھر بارش کے باعث دریائے سوات اور مقامی ندی نالوں میں پانی کی سطح میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، تاہم، ژالہ باری کے باعث آڑو کے باغات کو شدید نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے، جس سے مقامی کاشتکار تشویش میں مبتلا ہیں۔
اس کے علاوہ رستم اور گردونواح میں بھی ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں بارش
پڑھیں:
رومانیامیں شدید گرمی ‘دارالحکومت سمیت 15 علاقوں میں سرخ انتباہ جاری
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بخارسٹ (انٹرنیشنل ڈیسک) رومانیا میں شدید گرمی کی لہر کے باعث دارالحکومت بخارسٹ سمیت 15 علاقوں میں ریڈ الرٹ جاری کردیا گیا۔ نیشنل میٹرولوجیکل ایڈمنسٹریشن نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں درجہ حرارت 41 ڈگری تک بڑھنے کی توقع ہے۔ شدید گرمی کی لہر شدت اختیار کر کے ملک کے جنوبی اور جنوب مشرقی حصوں میں پھیل جائے گی۔ ریڈ وارننگ سے متاثر ہونے والی کاؤنٹیوں میں مہیڈینتی، گورج، ڈولج، اولٹ، ویلسیا، ارجس، ٹیلیورمین، گیورگیو، ڈمبوویتا، پرہووا، بوزاؤ، بریلا، آئیالومیتا، کیلارسی، الوف اور دارالحکومت بخارسٹ شامل ہے۔