صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے
اشاعت کی تاریخ: 24th, May 2025 GMT
لاہور:
صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔
صدرمملکت آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے اور آج پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔
صدر آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
وعدے وہ کریں جو پورے ہو ، ترجمان سندھ حکومت کا گورنر کامران ٹیسوری کو مشورہ
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے کہا ہے کہ پانچ دن بعد جائے وقوع پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کو فورا ہی اسلام آباد سے کراچی آنا چاہیے تھا۔ سعدیہ جاوید نے گورنر پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجئے گا جو پورانہ کرسکیں کیونکہ اس وقت سیاست کی نہیں داد رسی کی ضرورت ہے۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے دورۂ لیاری پر ردعمل دیتے ہوئے تاخیر سے پہنچنے پر شدید تنقید کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ دن بعد جائے وقوعہ پر پہنچنے پر گورنر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہیں، کراچی کے لوگ مشکل میں تھے، انہیں فوری طور پر اسلام آباد سے کراچی آ جانا چاہیے تھا۔
سعدیہ جاوید نے گورنر پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ”گورنر صاحب ایسا کوئی وعدہ مت کیجیے گا جو پورا نہ کر سکیں، اس وقت سیاست کی نہیں بلکہ داد رسی کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگرچہ گورنر نے سندھ حکومت کے اقدامات کو سراہا لیکن سوال یہ ہے کہ ”وہ رفاہی ادارے کہاں ہیں جو ہر وقت گورنر ہاؤس میں نظر آتے ہیں، مگر لیاری نہیں آئے؟
سعدیہ جاوید نے کہا کہ حکومتِ سندھ نے مخدوش عمارتوں کے خلاف آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور فی الحال یہ آپریشن لیاری میں جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ”نظام کی تبدیلی کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد ہی یہ آپریشن پورے شہر تک پھیلایا جائے گا۔“