یوکرین اور امریکہ نے باضابطہ طور پر “امریکہ-یوکرین تعمیر نو سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے معاہدے” کا آغاز کر دیا ہے۔ یوکرائنی میڈیا کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے یوکرین جنگ کے بعد اقتصادی بحالی کے عمل میں ایک نئے مرحلے میں داخل ہو گیا ہے۔
یوکرین میں امریکہ کی قائم مقام سفیر جولی ڈیوس نے متعلقہ طریقہ کار کو مکمل کرنے کے لیے یوکرین کی پہلی نائب وزیر اعظم اور وزیر اقتصادیات یولیا سویریڈینکو کو ایک سفارتی مراسلہ دیا ہے۔
12 مئی کو، یوکرین کی صدارتی ویب سائٹ نے اعلان کیا کہ صدر زیلنسکی نے “امریکہ یوکرین تعمیر نو سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے معاہدے” کی منظوری کے قانون پر دستخط کیے ہیں۔ 30 اپریل کو، امریکہ اور یوکرین نے مشترکہ طور پر “امریکی-یوکرین تعمیر نو سرمایہ کاری فنڈ کے قیام کے معاہدے پر دستخط کیے، جسے پہلے “امریکہ-یوکرین معدنی معاہدہ” کہا جاتا تھا۔

Post Views: 6.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ ہوا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس اور یوکرین کے درمیان قیدیوں کا تبادلہ مکمل ہونے کی خبر سنادی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا ایک بڑا تبادلہ ابھی مکمل ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذاکرات پر دونوں فریقین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں قیدیوں کے تبادلے سے متعلق مزید تفصیلات فراہم نہیں کی ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ کا بیان گزشتہ ہفتے روس اور یوکرین مذاکرات کے بعد سامنے آیا تھا، جس میں 1 ہزار قیدیوں کے تبادلے پر اتفاق ہوا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • روس اور یوکرین کے درمیان مزید سینکڑوں قیدیوں کا تبادلہ
  • امریکا نے شام پر عائد پابندیاں باضابطہ طور پر اٹھالیں
  • مودی کے سر پر جنگ سوار؛ بھارت میں غیر ملکی سرمایہ کاری ڈوبنے لگی
  • روس-یوکرین جنگ میں اب تک کا سب سے بڑا قیدیوں کا تبادلہ، سینکڑوں قیدی رہا
  • روس، یوکرین کے درمیان قیدیوں کا بڑا تبادلہ ہوا ہے، ٹرمپ کا دعویٰ
  • جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟
  • عالمی بینک پاکستان کی ترقی میں کلیدی شراکت دار ہے، 20 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری پر شکر گزار ہیں: وزیراعظم
  • چین ، ساتواں چائنا مغربی بین الاقوامی سرمایہ کاری اور تجارتی میلہ شروع 
  • چین کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ