اسلام آباد:صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جنگا سر کرنے والی پہلی پاکستانی خاتون بننے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

صدر آصف علی زرداری نے نائلہ کیانی کو سراہتے ہوئے کہا کہ کوہ پیمائی کے شعبے میں پاکستان کا نام روشن کرنے پر نائلہ کیانی کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی خواتین باصلاحیت ہیں جو مختلف شعبوں میں خدمات انجام دے رہی ہیں، کوہ پیمائی کے شعبے میں خواتین کا آگے انا خوش آئند ہے۔

صدر مملکت نے نائلہ کیانی کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔

Post Views: 5.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: نائلہ کیانی کو صدر مملکت

پڑھیں:

صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے

لاہور:

صدر مملکت آصف علی زرداری اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے ہیں جہاں وہ 3 روز قیام کریں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے صدر آصف زرداری  کا لاہور ائرپورٹ پر استقبال کیا۔

صدرمملکت آصف علی زرداری 3 روز لاہور میں قیام کریں گے اور آج پہلے روز گورنر ہاؤس لاہور میں قیام کریں گے اور لاہور میں شیڈول پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے فائنل میچ میں شرکت کا امکان ہے۔

صدر آصف علی زرداری لاہور میں قیام کے دوران پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) پنجاب کے رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر مملکت آصف زرداری لاہور پہنچ گئے
  • پاکستانی کوہ پیماء سعد منور نے ماؤنٹ ایورسٹ کو سر کر لیا
  • وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کوہ پیما نائلہ کیانی کو دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرنے پر خراج تحسین
  • وزیراعظم کا نائلہ کیانی کو کنچن جنگا سر کرنے پر خراجِ تحسین
  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی کنچن جونگا  سر کرلی 
  • پاکستانی خاتون نیا سنگ میل عبور کرلیا
  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کرلی
  • پاکستان کا اور اعزاز،کوہ پیما نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند تریین چوٹی سر کرلی۔
  • نائلہ کیانی نے دنیا کی تیسری بلند ترین چوٹی سر کر لی